உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہریانہ: لوگوں کے اوپر گرگیا جلتا ہوا راون! سات لوگ دب گئے، مچی بھگدڑ

    ہریانہ: لوگوں کے اوپر گرگیا جلتا ہوا راون! سات لوگ دب گئے

    ہریانہ: لوگوں کے اوپر گرگیا جلتا ہوا راون! سات لوگ دب گئے

    ۔ پُتلے کے نیچے دبنے سے سروجنی کالونی کے رہائشی سریندر کمار، پرانا حمیدہ کا وکرم، بینک کالونی رہائشی راکیش، باڑی ماجرا کے موہت، دیپک زخمی ہوگئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Yamunanagar, India
    • Share this:
      یمنا نگر کے دسہرہ گراونڈ میں راون کے جلتے پُتلے سے لکڑی نکالنا لوگوں کو بھاری پڑ گیا۔ لکڑی نکالنے کےد وران راون کا 70 فٹ اونچا جلتا ہوا پتلا ان کے اوپر گر گیا۔ جس کے نیچے سات لوگ دب گئے۔ لوگوں پر پُتلا گرتا دیکھ کر میدان میں چیخ و پکار مچ گئی۔ وہیں پاس سے گزر رہے لوگوں کو روکنے کی کوشش کررہے پولیس اہلکار بھی پُتلے کی چپیٹ میں آنے سے بال بال بچ گئے۔

      لاپرواہی کی وجہ سے ہوئے اس حادثے میں تین لوگ زخمی ہوگئے ہیں جب کہ دو لوگوں کے کپڑوں میں آگ لگ گئی، اس کے علاوہ دیگر لوگ پٹاخوں کی چپیٹ میں آنے سے جھلس گئے۔ ایسے میں لوگوں کو قابو کرنے میں پولیس کو بڑی مشقت کرنی پڑی۔ غنیمت یہ رہا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے بعد بھی لوگ نہیں مانے اور راون کے پُتلے کی لکڑی لینے کے لئے دوڑتے رہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      غازی آباد: گھر میں سلینڈر دھماکہ کے بعد افراتفری، واقعہ میں چار لوگوں کی موت

      تلنگانہ بھر میں ہلکی تو حیدرآباد میں موسلادھار بارش، کئی اضلاع میں آج بھی تیز بارش کاامکان

      یہ بھی پڑھیں:
      بنگال کے جلپائی گوڑی میں وسرجن کے دوران اچانک آیا سیلاب، آٹھ لوگوں کی موت، متعدد لاپتہ

      زخمی لوگوں کو ایمبولنس سے اسپتال پہنچایا گیا۔ لوگوں پر پُتلا گرتا دیکھ کر وہاں بھگدڑ کا ماحول بن گیا۔ تھانہ شہر انچارج کمل جیت نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ لوگوں کو وہاں سے بھگایا اس کے بعد حالات قابو میں آئے۔ پُتلے کے نیچے دبنے سے سروجنی کالونی کے رہائشی سریندر کمار، پرانا حمیدہ کا وکرم، بینک کالونی رہائشی راکیش، باڑی ماجرا کے موہت، دیپک زخمی ہوگئے۔ پتلے کے نیچے سے دبے لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا لیکن ان کے چہروں پر دہشت جھلک رہی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: