اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بارہ بنکی میں خطرناک سڑک حادثہ، خراب کھڑی بس میں ٹریلر نے ماری ٹکر، 18 مسافروں کی درد ناک موت

    اترپردیش کے بارہ بنکی (Barabanki) میں دیر رات ایک درد ناک سڑک حادثہ (Road Accident) ہوگیا، جس میں 18 مسافروں کی درد ناک موت ہوگئی ہے جبکہ کئی لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ٹراما سینٹر لکھنو ریفر کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      بارہ بنکی: اترپردیش کے بارہ بنکی (Barabanki) میں دیر رات ایک درد ناک سڑک حادثہ (Road Accident) ہوگیا۔ دراصل لکھنو - ایودھیا ہائی وے (Lucknow-Ayodhya Highway) پر روڈ کے کنارے ایک خراب کھڑی ڈبل ڈیکر بس میں لکھنو کی طرف سے آرہی ٹریلر نے زور دار ٹکر مار دی۔ اس سے بس میں سوار اور اس کے نیچے سو رہے لوگ چپیٹ میں آگئے۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ حادثے میں تقریباً 18 لوگوں کی درد ناک موت ہوگئی جبکہ کئی لوگ سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو سی ایچ سی پر ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال بھیجا گیا۔ اس کے بعد سنگین طور پر زخمیوں کو ٹراما سینٹر لکھنو ریفر کیا گیا ہے۔

      یہ درد ناک حادثہ رام سنیہی گھاٹ تھانہ علاقے میں لکھنو - ایودھیا ہائی وے پر کلیانی ندی کے پُل پر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق، پل پر خراب کھڑی ڈبل ڈیکر بس میں لکھنو کی طرف سے آرہے ٹریلر نے زبردست ٹکر مار دی۔ اس سے بس میں سوار اور اس کے نیچے سو رہے لوگ چپیٹ میں آگئے۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ حادثے میں 11 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ کئی لوگوں نے ضلع اسپتال آتے آتے دم توڑ دیا۔ حادثے میں اب تک 18 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

      وہیں بڑی تعداد میں مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کو ابتدائی علاج کے لئے سی ایچ سی لے جایا گیا، جہاں سے سنگین طور پر زخمی ہونے والے مسافروں کو ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بارہ بنکی ضلع اسپتال سے  سنگین طور پر زخمی کئی افراد کو علاج کے لئے لکھنو کے ٹراما سینٹر ریفر کیا گیا ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس ٹیم نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو ہائی وے سے ہٹایا اور زخمیوں کو اسپتال بھجوایا ہے۔

      ہریانہ سے بہار جارہی تھی بس

      نجی ٹریولس کی یہ ڈبل ڈیکر بس ہریانہ سے بہار جارہی تھی، تبھی رام سنیہی گھاٹ تھانہ علاقہ میں دیر رات لکھنو ایودھیا ہائی وے پر کلیانی ندی کے پاس بس خراب ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق، ایکسیل ٹوٹنے سے بس خراب ہوئی تھی۔ اس کے بعد مسافر اترکر بس کے نیچے، اس کے آگے اور آس پاس لیٹ گئے۔ اسی درمیان لکھنو کی طرف سے آرہے تیز رفتار ٹریلر نے بس میں زبردست ٹکر مار دی۔ اس سے بس اور ٹرک کی چپیٹ میں آکر تقریباً 11 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 7 لوگوں نے اسپتال پہنچتے پہنچتے دم توڑ دیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: