ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ڈونلڈٹرمپ کے دورے کادوسرا دن:حیدرآباد ہاؤس میں آج ہوگی مودی اور ٹرمپ کی ملاقات

وزیراعظم نریندر مودی اورامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی ملاقات11بجے حیدرآباد ہاؤس میں ہوگی۔دونوں لیڈر مختلف باہمی، علاقائی اورعالمی امور پر بات چیت کرینگے۔

  • Share this:
ڈونلڈٹرمپ کے دورے کادوسرا دن:حیدرآباد ہاؤس میں آج ہوگی مودی اور ٹرمپ کی ملاقات
حیدر آباد ہاوس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ٹرمپ کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوگی۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کا آج دوسرا دن ہے ۔ آج صبح 10بجے ٹرمپ اور انکی اہلیہ کا راشٹرپتی بھون میں استقبال کیا جائے گا۔راشٹرپتی بھون میں ڈونلڈ ٹرمپ کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائےگا ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندرمودی بھی موجود رہیں گے۔10:30بجے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ راج گھاٹ جاکر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔


وہیں وزیراعظم نریندر مودی اورامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی ملاقات11بجے حیدرآباد ہاؤس میں ہوگی۔دونوں لیڈر مختلف باہمی، علاقائی اورعالمی امور پر بات چیت کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مودی۔ ٹرمپ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات اور سلامتی پرخصوصی طور پر بات چیت ہوگی ۔مانا جارہا ہے کہ اس ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے کی وکالت کرسکتے ہیں لیکن ہندوستان کا موقف اس بالکل صاف ہے۔جب تک پاکستان دہشت گردتنظیموں کے خلاف کاروائی نہیں کرتا،اس سے مذاکرت نہیں ہوں گے۔


وہیں 12:40بجے پردونوں ممالک کےبیچ معاہدےپردستخط ہوں گے۔شام میں ٹرمپ امریکہ کی خاتون اول کے ساتھ راشٹرپتی بھون پہنچیں گے ، جہاں صدر جمہوریہ ان کیلئے عشائیہ کا اہتمام کریں گے ۔ عشائیہ میں حکمراں اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔شام 5بجے امریکی صدر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔رات10 بجے امریکہ کیلے ٹرمپ روانہ ہو جائیں گے۔


میلانیا ٹرمپ آج جائیں گی دہلی کے سرکاری اسکول

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےہندوستان دورے کا آج دوسرا اورآخری دن ہے۔صدر ٹرمپ آج بھی کافی مصروف رہیں گے۔ فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ کی مصروفیت بھی کم نہیں ہے۔ میلانیا ٹرمپ دہلی کے ایک سرکاری اسکول کا دورہ کریں گی۔ میلانیا ٹرمپ ہیبی نیس پروگرام میں شرکت کریں گی۔
First published: Feb 25, 2020 09:35 AM IST