ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بیبی ڈول سنی لیونی کی کار نمبر استعمال کرنے والا ایک کاروباری شخص گرفتار

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ بیبی ڈول سنی لیونی کی گاڑی کا نمبر اپنی گاڑی پر استعمال کرنے کے الزام میں کلیان کے تاجرکو گرفتارکیا ہے۔ ممبئی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ڈی سی پی نے بتایا کہ سنی لیونی کو ستمبر 2020 کے بعد سے متعدد بار ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے پر ای چالان موصول ہوئے تھے، جس کے بعد سنی لیونی کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ وہ اس وقت وہاں موجود نہیں تھیں

  • Share this:
بیبی ڈول سنی لیونی کی کار نمبر استعمال کرنے والا ایک کاروباری شخص گرفتار
بیبی ڈول سنی لیونی کی کار نمبر استعمال کرنے والا ایک کاروباری شخص گرفتار

وسیم انصاری


ممبئی پولیس نے بالی ووڈ بیبی ڈول سنی لیونی کی گاڑی کا نمبر اپنی گاڑی پر استعمال کرنے کے الزام میں کلیان کے تاجر کو گرفتارکیا ہے۔ ممبئی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ڈی سی پی نے بتایا کہ سنی لیونی کو ستمبر 2020 کے بعد سے متعدد بار ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے پر ای چالان موصول ہوئے تھے، جس کے بعد سنی لیونی کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ وہ اس وقت وہاں  موجود نہیں تھیں، جہاں کا ای چالان انہیں آیا ہے، جس کے بعد اس کے شوہر ڈینیئل ویبر کے منیجر نے جوہو پولیس اور محکمہ ورلی ٹریفک کو اس کی شکایت کی۔


 ممبئی پولیس نے بالی ووڈ بیبی ڈول سنی لیونی کی گاڑی کا نمبر اپنی گاڑی پر استعمال کرنے کے الزام میں کلیان کے تاجر کو گرفتارکیا ہے۔

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ بیبی ڈول سنی لیونی کی گاڑی کا نمبر اپنی گاڑی پر استعمال کرنے کے الزام میں کلیان کے تاجر کو گرفتارکیا ہے۔


ڈی این نگر ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر 2 بجے کے قریب انہیں سنی لیونی کے ڈرائیور اکبر خان کے ذریعہ اطلاع ملی کہ ان کی گاڑی سے ملتی جلتی ایک کار اور اس کا نمبر پلیٹ نمبرپر وہی یے، جو ورسوا علاقے میں ایک اسپتال کے قریب کھڑی ہے۔ وہی نمبر استعمال کیا گیا ہے، جو ان کی کار کا نمبر ہے۔ جس کے بعد ڈی این نگر ٹریفک ڈپارٹمنٹ کا ایک کانسٹیبل موقع پرگیا اور اسے ایک مرسڈیز کار ملی، جو سنی لیونی کے کار جیسی تھی، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان دونوں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پر نمبر ایک ہی تھا۔

کار سے متعلق کافی ہوچھ گچھ کے بعد پیوش سین نے اعتراف کیا کہ اس جس گاڑی کا نمبر استعمال کررہا تھا، وہ نمبر اس کارکا نہیں ہے۔
کار سے متعلق کافی ہوچھ گچھ کے بعد پیوش سین نے اعتراف کیا کہ اس جس گاڑی کا نمبر استعمال کررہا تھا، وہ نمبر اس کارکا نہیں ہے۔


ممبئی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ڈی سی پی سومناتھ گھڑگ نے بتایا کہ اس کے بعد ہمارے کانسٹیبل اس کار میں بیٹھے پیوش سین کو کار کے ساتھ ڈی این نگر ٹریفک ڈویژن لے کر آیا، جہاں ان سے کہا گیا کہ وہ اپنی کار کے کاغذات دکھائیں، تب پیوش سین کے پاس اس کے پاس کاغذات نہیں تھے۔کار سے متعلق کافی ہوچھ گچھ کے بعد پیوش سین نے اعتراف کیا کہ اس جس گاڑی کا نمبر استعمال کررہا تھا، وہ نمبر اس کارکا نہیں ہے، جس کے بعد پولیس نے ڈینیل سے بھی کہا کہ وہ اپنی گاڑی کے کاغذات دکھائے اور پھر ان کے ڈرائیور نے کاغذات دکھائے، جس سے ثابت ہوا کہ کار ڈینیل کی ہے۔ اس کے بعد ڈی این نگر ٹریفک پولیس نے ورسوا پولیس کو شکایت کی اور محکمہ ٹریفک کی شکایت پر پولیس نے پیوش سین کے خلاف دفعہ 420، 465، 468، 471 اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 26, 2021 07:36 PM IST