உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بزنس مین نے 25 سال کے بیٹے سے دیڑھ کروڑ کا مانگا حساب، نہیں دینے پر بیٹے کو زندہ جلایا

    باپ نے اپنے ہی بیٹے کو زندہ جلایا۔ (علامتی تصویر)

    باپ نے اپنے ہی بیٹے کو زندہ جلایا۔ (علامتی تصویر)

    ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنجیو پاٹل نے کہا کہ سریندر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پاٹل نے کہا کہ قتل کے پیچھے مالی لین دین تھا۔

    • Share this:
      بنگلورو: بنگلور کے چامراج پیٹ سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک باپ نے اپنے ہی بیٹے کو آگ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ معلومات کے مطابق والد سریندر اور بیٹے ارپت کے درمیان کاروبار کو لے کر کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ راجستھان کے رہنے والے 55 سالہ سریندر نے پہلے اپنے 25 سالہ بیٹے ارپیت پر سڑک کنارے پینٹ تھینر پھینکا اور پھر اسے آگ لگا دی۔ پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔

      والد سریندر فیبریکیشن کا کاروبار کرتے ہیں۔ ان کا بیٹا ارپت دکان چلا رہا تھا۔ باپ نے حساب مانگا تو ارپت ڈیڑھ کروڑ کا حساب نہیں دے سکا، جس کی وجہ سے باپ بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      خاتون نے تباہ کی Life:ایڈس متاثرہ چاچی نے نابالغ بھتیجے سے بنائے تعلقات

      CCTV میں قید ہوئی واردات
      یہ پورا واقعہ جمعہ (1 اپریل) کو چامراج پیٹ کے قریب آزاد نگر کا ہے۔ یہ سارا واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ ارپت آگ کے شعلوں میں گھرا سڑک پر بھاگا۔ پڑوسیوں اور گودام کے کارکنوں نے اسے بچایا اور وکٹوریہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ ایک ہفتہ تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد کل جمعرات (7 اپریل) کو اس کی موت ہوگئی۔

      ملزم کے خلاف قتل کا کیس درج
      ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنجیو پاٹل نے کہا کہ سریندر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پاٹل نے کہا کہ قتل کے پیچھے مالی لین دین تھا۔ جس کی وجہ سے باپ بیٹے کے درمیان 15-20 منٹ تک جھگڑا ہوا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’50روپے سے کم کاپٹرول نہیں ملے گا‘جھگڑے کے بعد پٹرول پمپ کے مالک نے لگایا نوٹس

      کاروبار میں نقصان کی وجہ سے ان کے والد بہت ناراض تھے۔ اس کے بعد باپ نے اپنے بیٹے پر تھینر پھینکا، پھر ماچس کے ڈبے سے آگ جلانے کی کوشش کی لیکن پہلی کوشش ناکام رہی۔ دوسری بار اس میں آگ لگ گئی اور اس نے اپنے بیٹے پر ماچس کی تیلی پھینک دی۔ پولیس کے مطابق سریندر راجستھان کا رہنے والا ہے، لیکن کئی سالوں سے بنگلور میں مقیم ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: