ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستان میں فروری 2021 تک کورونا کے صرف 40 ہزار ایکٹیو کیسیز رہ جائیں گے : ہرش وردھن

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن (Dr. Harsh Vardhan) نے کہا : سائنسدانوں کی تکنیک کی بنیاد پر ریسرچ میں سامنے آیا ہے کہ ملک میں اگلے تین چار مہینے میں کورونا کے معاملات کم ہوں گے اور فروری 2021 تک ملک میں صرف 40 ہزار ایکٹیو کیسیز موجود ہوں گے ۔

  • Share this:
ہندوستان میں فروری 2021 تک کورونا کے صرف 40 ہزار ایکٹیو کیسیز رہ جائیں گے : ہرش وردھن
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن ۔ فائل فوٹو ۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ اگلے سال فروری مہینے تک ہندوستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسیز کی تعداد کم ہوکر صرف 40 ہزار رہ جائے گی ۔ انہوں نے یہ بات کئی بڑے سائنسدانوں کی ریسرچ کے بنیاد پر کہی ہے ۔ مرکزی وزیر صحت نے بتایا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے دنیا کے کئی سانئنسدانوں کی مدد سے مستقبل میں کورونا کیسوں کا تخمینہ ماڈل تیار کروایا ہے ۔ سائنسدانوں کی تکنیک کی بنیاد پر ریسرچ میں سامنے آیا ہے کہ ملک میں اگلے تین چار مہینے میں کورونا کے معاملات کم ہوں گے اور فروری 2021 تک ملک میں صرف 40 ہزار ایکٹیو کیسیز موجود ہوں گے ۔


مرکزی وزیر صحت نے ویکسین کو لے کر کہا کہ ویکسینیشن ، اسٹاف کی ٹریننگ اور دیگر باتوں کو لے کر وقت آنے پر ریاستی حکومتوں سے بات چیت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھروسہ ہے کہ ملک میں اب کورونا کے معاملات کو بڑھنے نہیں دینا ہے ۔ ہم مسلسل کم ہوتے کیسیز کو بھی دیکھ رہے ہیں ۔




ملک میں کورونا متاثرین  کی 75.50 لاکھ تک پہنچی

ادھر ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.50 لاکھ ، جبکہ فعال کیسزکی تعداد کم ہوکر 7.72 لاکھ رہ گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے یہ تعداد بڑھ کر 7550273 ہوگئی ۔ اسی عرصہ کے دوران 66399 مریضوں نے جان لیوا وبا کورونا کو شکست دی ، جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 66.63 لاکھ ہوچکی ہے۔

ایکٹیو کیسز 11256 سے گھٹ کر 772055 پر آگئے ۔ تاہم صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد میں ایک دن کے اضافے کے بعد اس میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ۔ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 114610 ہو چکی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 88 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 10.23 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.52 فیصد ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 19, 2020 07:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading