ہوم » نیوز » وطن نامہ

By-Poll Election Result 2020 : ضمنی انتخابات میں بی جے پی کا دبدبہ

مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 19 پر بی جے پی اور 9 پر کانگریس کو جیت حاصل ہوئی ہے ۔ الیکشن نتائج سے ریاست کی سات مہینے پرانی شیوراج سنگھ چوہان حکومت کو اور مضبوطی ملی ہے۔

  • Share this:
By-Poll Election Result 2020 : ضمنی انتخابات میں بی جے پی کا دبدبہ
11 ریاستوں کی 58 اسمبلی سیٹوں پر نتائج آج ، مدھیہ پردیش پر سب کی نگاہیں مرکوز

مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 19 پر بی جے پی اور 9 پر کانگریس کو جیت حاصل ہوئی ہے ۔ الیکشن نتائج سے ریاست کی سات مہینے پرانی شیوراج سنگھ چوہان حکومت کو اور مضبوطی ملی ہے حالانکہ حکومت کے دو وزرا ایدل سنگھ کنسانا اور گریراج ڈنڈوتیا بالترتیب سوماولی اور دیمنی نے اپنے نزدیکی حریفوں اجب سنگھ کشواہا اور روندرسنگھ تومر سے انتخابات میں ہارگئے ہیں۔انہیں بالترتیب 10 ہزار سے زائد اور 26 ہزار سےزائد ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 12 وزرا کی قسمت داؤ پر لگی تھی۔ باقی نو وزرا اپنے اپنے حلقوں میں فاتح ہوئے ہیں۔


یوپی میں بی جے پی-ایس پی نے سابقہ کارکردگی کو برقرار رکھا


اترپردیش میں اسمبلی کی 7سیٹوں پر ہوئے ضمنی الیکشن پر اپنے سابقہ کارکردگی کو دہراتے ہوئے برسراقتدار بی جے پی اور اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی)نے اپنی اپنی سابقہ سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔ بی جے پی کی قبضہ میں 6جبکہ ایس پی نے ایک سیٹ پر جیت درج کی ہے۔ بی جے پی کو اناؤ کی بانگر مئو،کانپور کی گھاٹم پور، فیروزآباد کی ٹنڈلہ، دیوریا، بلندشہر اور امروہہ کی نوگاواں سادات پر جیت حاصل ہوئی ہے سال 2017کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی جبکہ جونپور کی ملہنی سیٹ پر ایس پی نے ہی جیت درج کیا تھا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بی جے پی کی جیت کا سہرا پارٹی کے ٹیم ورک کو دیا تو وہیں ایس پی سربرا ہ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر انتخابات جیتنے کے لئے سازش کرنے کا الزام لگایا۔


گجرات میں سبھی سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ

ادھر گجرات کی آٹھ اسمبلی سیٹوں پر گزشتہ تین نومبر کو ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے سبھی آٹھ سیٹوں پر جیت درج کرلی۔ یہ سبھی سیٹیں پہلے اہم حریف پارٹی کانگریس کے قبضے میں تھی۔ ریاستی چیف الیکشن کمشنر کے دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کچھ کی ابڑاسا سیٹ پر بی جے پی کے پردیومن سنگھ جڈیجہ نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے شانتی لال شنگھانی کو 36778 ووٹوں سے شکست دی۔ضلع موربی کی موربی سیٹ پر بی جے پی کے برجیش میرجا نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے جینتی لال پٹیول کو 4649 ووٹوں سے ہرایا۔ بڑودہ ضلع کی کرژن اسمبلی سیٹ پر اکشے پٹیل نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے کیریٹ سنگھ جڈیجا کو 16425 ووٹوں سے شکست دی۔

ناگالینڈ میں حکمراں پی ڈی اے ، آزاد امیدوار نے ایک ایک سیٹ جیت لی

ناگالینڈ اسمبلی کی دو سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات کے نتیجوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جنوبی انگامی ۔ 1 (ایس ٹی) سیٹ پر نیشنل ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی (این ڈی پی پی) کے میدو یوکھا جبکہ پونگرو ۔ کفایر (ایس ٹی) سیٹ پر آزاد امیدوار ٹی یانگسیو سنٹم نے جیت حاصل کی ہے۔

تلنگانہ ضمنی انتخاب: بی جے پی نے دبّکا اسمبلی سیٹ پر قبضہ کیا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تلنگانہ کی دبّکا اسمبلی سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات میں سخت مقابلے میں حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کو شکست دے کر اس نشست پر قبضہ کرلیا ہے۔ منگل کو ووٹوں کی گنتی کے مطابق بی جے پی کے امیدوار ایم رگھونندن راؤ نے قریب حریف ٹی آر ایس کی ایس سوجاتا کو 1479 ووٹوں سے شکست دے کر یہ سیٹ اپنے نام کی۔ مسٹر راؤ کو 62،772 ووٹ ملے جبکہ محترمہ سوجاتا کو 61،302 ووٹ ملے ۔ کانگریس کے امیدوار چیروکو سرینواس ریڈی صرف 21،819 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں تیسری پوزیشن سے اکتفا کرنا پڑا۔

منی پور ضمنی انتخابات: وانگ جینگ سیٹ سے بی جے پی کے پی کے بروجین سنگھ فاتح

منی پور میں وانگ جینگ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے امیدوار پایونم بروجین سنگھ نے اپنے قریبی مدمقابل کانگریس کے موئیرنگتھیم ہمنت کو 1560 ووٹوں سے ہراکر کر انتخابات جیت لیا ہے۔ مسٹر بروجین سنگھ پہلے کانگریس میں تھے لیکن اس مرتبہ انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا۔ بی جے پی امیدوار مسٹر بروجین سنگھ کو 15,147 ملے جبکہ کانگریس کے ہمنت کو 13,587 ووٹ ملے۔ جبکہ آزاد امیدوار ایس منا اوبی کو 328 ووٹ ملے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 10, 2020 05:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading