ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

BYJU’S Young Genius :لڈین نادھساورم اور میگھالی مالا بھیکا سے اس سنیچرکوکریں ملاقات

BYJU’S Young Genius کی پہلی قسط کو 16 جنوری کو نشر کیاجائیگا ۔ ہر ایک ہفتہ نیٹ ورک 18 کے 18 چینلز پر ہر سنیچر کو ٹیلی کاسٹ ہو گا اور دوبارہ نشر ٹیلی کاسٹ اتوار کو ہوگا۔

  • Share this:
BYJU’S Young Genius :لڈین نادھساورم اور میگھالی مالا بھیکا سے اس سنیچرکوکریں ملاقات
BYJU’S Young Genius : لیڈین نادھساورم اور میگھالی مالا بھیکا سے اس سنیچر کو کریں ملاقات

BYJU’S Young Genius کی پہلی قسط میں بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیاجارہاہے۔15سالہ لڈین نادھیشاورم پرفارمنگ آرٹس کے میدان میں عمدہ کارکردگی اور 14سالہ میگھالی مالابیکا کو ان کی لاجواب میموری / آئی کیو کے مظاہرے کے لیے پہلی قسط میں پیش کیا جارہاہے ۔ اس شو میں معروف گلوکار شنکر مہادیوین نوجوانوں کی رہنمائی کرتے نظر آرہے ہیں۔


لڈین ایک منٹ میں 190 دھڑکن پیانو پر بچا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں ۔ 2019 میں The Ellen DeGeneres Show میں انہیں دنیا کا سب سے بہترین آرٹسٹ قرار دیاگیاہے ۔


لڈین نے کہا ، "یہ ایک خواب تھا جو شرمند تعبیر ہوا۔ میرے والد مجھے بتایا کرتے تھے کہ یہ دنیا کا سب سے مشہور ٹاک شو ہے اور ایک دن ہم وہاں ہوں گے۔انہوں نے حال ہی میں اتکن چٹکان کے نام سے ایک فلم میں کام کیا تھا اور فی الحال موہن لال کی ہدایت کاری میں بننے والی تھری ڈی فلم بروز کے لئے کمپوز کررہے ہیں۔

جب میں اپنی ہی کمپوزیشن پر کام کر رہا تھامیں جاننا چاہتا تھا کہ فلموں میں کیا ہو رہا ہے۔ اداکاروں کے ذریعہ دکھائے جانے والے جذبات اور ان جذبات کو موسیقی کے ذریعہ کیسے ظاہر کیا جائے۔ اس پر غور کرنا میرے لئے کام کرگیا اور مجھے اس شعبہ کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات  حاصل ہوئی ۔

لیڈین نادھیشاورم اپنے اہل خانہ کے ساتھ
لیڈین نادھیشاورم اپنے اہل خانہ کے ساتھ


لڈین کے والد نے کا کہناہے کہ "ہم نے بہت سارے منصوبوں کو لینے انکار کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ پر پرسکون انداز میں ترقی کریں۔ ایک بار جب بیروز ختم ہوجائے تو ، وہ اگلے منصوبے کے بارے میں غور کرسکتاہے۔ میں نہیں چاہتا کہ وہ منصوبوں کے پیچھے بھاگے۔ان کا کہناہے کہ میری بیٹی بھی ایک موسیقار ہے۔انہوں نے کہا جب بچے غلطیاں کرتے ہیں تو ، میں صرف مثبت پر توجہ مرکوز کرتا ہوں۔ اس طرح ، بچوں پر دباؤ نہیں پڑتا ہے۔

لیڈین ایک منٹ میں 190 دھڑکن پیانو پر بچا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں
لیڈین ایک منٹ میں 190 دھڑکن پیانو پر بچا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں


اس شو میں دوسری امیدوار میگھالی ہے ۔جس کے نام 4 ریکارڈ، انڈیا بک آف ریکارڈس میں درج ہیں۔ انہیں 'گوگل گرل آف انڈیا' کے نام سے بھی جانا جاتاہے۔میگھالی نے کہا ، "میں واقعی میں اپنے والد کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے 'گوگل گرل' بننے میں مدد کی۔ جغرافیہ کے علاوہ ، میں violin solo مقابلہ میں طلائی تمغہ حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ میں موسیقی میں کچھ انعام حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

میگھالی نے یہ بھی بتایا کہ اس نے لاک ڈاؤن کے دوران انہوں کیسے وقت گذارا۔ میگھالی نے کہا کہ میں نے ناول خریدے اور یہاں تک کہ کچھ آن لائن ناول بھی بھی پڑھے۔ میں عام طور پر یہی کرتی ہوں۔ مجھے ناولوں میں بہت دلچسپی ہےبعد میں ، میری آن لائن کلاسز شروع ہوگئیں ، لہذا میں زیادہ تر وقت تعلیم حاصل کرنے میں صرف کرتا۔ باقی وقت میں ، میں نے وایلن بجایا اورتصاویر بنانے میں مصروف رہی ۔

انہوں نے مزید کہا ، "میں خلائی سائنسدان بننا چاہتی ہوں۔ میں اپنی آنکھوں سے خلاء دیکھنا چاہتی ہوں۔

میگھالی کے والد اپنی بیٹی کے کارناموں پرفخر محسوس کررہے ہیں انہوں نے مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ، "فیفا ورلڈ کپ 2010 کے دوران ، شکیرا اسٹیڈیم میں ناچ رہی تھی۔ میگھالی اس وقت صرف چار سال کی تھی اور اسے ناچنا پسند تھا ، لہذا اس نے مجھے بتایا کہ ‘میں شکیرا سے ملنا چاہتی ہوں’۔ میں نے کہا کہ وہ ہندوستان سے نہیں ہے ، وہ کولمبیا سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ سن کر ، وہ مجھ سے ’کولمبیا کہاں ہے ،‘ جیسے بہت سے سوالات کرنے لگی تو میں نے اسے دنیا کے نقشے کولمبیا پر دکھایا۔ بعدازاں ، چند مہینوں میں ، ہم نے اسے دنیا کے نقشے پر جو کچھ دیکھا یا اسے یاد کرتے ہوئے دیکھا۔

BYJU’S Young Genius کی پہلی قسط 16 جنوری کو نشر کی جائے گا ۔ ہر ایک ہفتہ نیٹ ورک 18 کے 18 چینلز پر ہر سنیچر کو ٹیلی کاسٹہ ہو گا اور دوبارہ نشر ٹیلی کاسٹ اتوار کو ہوگا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jan 15, 2021 05:14 PM IST