نئی دہلی: BYJU'S Young Genius میں ناظرین پہلے بھی ملک کے ہنرمند بچوں کو دیکھ چکے ہیں۔ اس ہفتہ ہم آپ کی ملاقات اینٹی بلنگ اسکواڈ کی بانی انوشکا جالی اور والین کی استاد اینتھیا ڈائس سے کرانے جا رہے ہیں۔ دونوں ہی بچیوں نے اپنے اپنے علاقے میں کم عمری میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 12 سال کی انوشکا جالی جہاں دہلی کی رہنے والی ہیں تو وہیں اینتھیا ڈائس گوا میں رہتی ہیں۔
انوشکا کو ایسے آیا خیالاینٹی بلنگ اسکواڈ کی بانی انوشکا جالی معاشرے کے لئے ایک ترغیب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو نیچا دکھاکر کوئی بڑا نہیں ہوسکتا۔ وہ کہتی ہیں، ’کسی کو جان بوجھ کر نیچا دکھانا ہی بلنگ ہے۔ بلنگ کے سبب شخص کو ڈپریشن اور انجائٹی جیسی پریشانیاں ہوسکتی ہیں۔ ایسے میں مجھے لگا کہ مجھے اس طرف کچھ کرنا چاہئے۔ یہیں سے مجھے اینٹی بلنگ اسکواڈ کا خیال آیا۔
ویب سائٹ کے ذریعہ بچوں کو دیتی ہیں ترغیبوالد منو جالی نے بتایا کہ انوشکا نے ان سے بچوں کی مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ایسے میں انہوں نے انوشکا کو سمجھایا کہ آپ کو اس کے لئے ایک ویب سائٹ شروع کرنی چاہئے۔ اس کے بعد انوشکا نے ویب سائٹ بنوائی اور اپنے خوابوں کو تعبیر کرنے میں مصروف ہوگئیں۔ وہ کہتی ہیں، ’اسکولی بچے میری ویب سائٹ پر وزٹ کرتے ہیں، میں ان کے ساتھ بات کرتی ہوں۔ انہیں بلنگ کا مطلب اور اس کے بارے میں سب کچھ سمجھاتی ہوں۔ میں ہر ایک بچے تک پہنچ کر دنیا کو فرینڈلی بنانا چاہتی ہوں۔ میں انہیں بلنگ کے خلاف طاقتور اور بااختیار بنانا چاہتی ہوں‘۔
جیت چکی ہیں خصوصی اعزازاینتھیا کو والین سکھانے والے پروفیسر ونسٹن نے بتایا کہ اینتھیا واحد شخص ہیں، جنہوں نے امریکہ میں انٹرنیشنل پروگریسیو میوزیشین کمپٹیشن (والین) میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور وہاں سلور ٹرافی جیتی۔ اینتھیا کا خواب ہے کہ وہ پوری دنیا کے سب سے اہم کنسرٹ ہال میں اپنی پرفارمنس دیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔