نئی دہلی: BYJU'S Young Genius میں ناظرین پہلے بھی ملک کے ہنرمند بچوں کو دیکھ چکے ہیں۔ اس ہفتہ آپ کی ملاقات بانسری وادن میں استاد مغربی بنگال کے انربان رائے اور روبوٹکس میں ماہر راجدھانی دہلی کے شوریہ بھسین سے ہونے جا رہی ہے۔ انربان رائے محض ساڑھے چار سال کی عمر سے ہی موسیقی (سنگیت) کی دنیا میں ڈیبیو کرچکے ہیں۔ دوسری طرف شوریہ روبوٹکس، انجینئرنگ اور ٹکنالوجی کو ہی اپنی دنیا مانتے ہیں۔ صلاحیت سے بھرپور یہ دنیا جینیئس قومی اور بین الاقوامی سطح کے اسٹیجوں پر اپنی موجودگی درج کراچکے ہیں۔
شوریہ کو نئی چیزیں بنانے سے ہے پیار14 سال کے شوریہ کہتے ہیں کہ کم عمر میں ہی والدین نے انہیں روبوٹکس کلب میں داخل کرا دیا تھا۔ تب انہوں نے پہلی بار روبوٹس کا تجربہ کیا۔ اس کے بعد سے ان کی تکنیک اور انجینئرنگ کے ساتھ سفر جاری ہے۔ انہوں نے گھر میں ہی اپنی ایک ورک شاپ تیار کر رکھی ہے۔ وہ اسے یعنی ڈیزائن اینڈ ٹکنالوجی لیب کہتے ہیں۔ وہ کئی خاص چیزیں اس ورک شاپ میں تیار کرچکے ہیں۔
ان کے والد راجیش بھسین بتاتے ہیں کہ شوریہ نے آسٹریلیا کے روبوٹکس ایونٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ وہیں، ماں رادھیکا بھسین کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں شوریہ کو گریشیئس پروفیشنل ازم کے لئے پہلا پرائز ملا تھا۔ والدین کو بیٹے کی حصولیابی پر فخر ہے۔ شوریہ کہتے ہیں کہ وہ خود کو ایک کمپیوٹر انجینئر کے طور پر دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ روبوٹکس کا انسانوں پر کافی اثر ہوگا۔
پوری دنیا کو بانسری کی دھن سنانا چاہتے ہیں انربانکیا آپ اس بات کو مانیں گے کہ محض 10 سال کے انربان گزشتہ تقریباً 6 سالوں سے بانسری بجا رہے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان کے والد لوکناتھ رائے بھی ایک فلیوٹ آرٹسٹ ہیں اور انہیں سنگیت فیملی سے ہی ملی ہے۔ انربان کی فیملی میں ہی سنگیت بستا ہے۔ والد کے علاوہ ان کی ماں کلاسیکل موسیقی گاتی ہیں اور بہن نارتھ انڈین کلاسیکل کی طالبہ ہیں۔
انربان والد کو ہی اپنا گرو (استاد) مانتے ہیں۔ لوکناتھ بتاتے ہیں کہ ان کے بیٹے کو سدیش واڈیکر سے مشہور ماسٹر مگن ایوارڈ مل چکا ہے۔ اس کے علاوہ انربان کو ایم ایس سبولکشمی فیلو شپ بھی مل چکی ہے۔ والد انربان کی مقبولیت کا سہرا سوشل میڈیا کو دیتے ہیں۔ انربان کہتے ہیں، ’مجھے یقین ہے کہ بھگوان نے میرے لئے کچھ اچھا پلان کیا ہے۔ میں بہت ہی شکر گزار ہوں، کیونکہ سبھی کا آشیروار (دعائیں) میرے ساتھ ہیں‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔