سپریم کورٹ اب 6 دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون پر سماعت کرے گا۔ سی جے آئی نے سی اے اے معاملے کو 6 دسمبر کو مناسب بنچ کے سامنے درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ سی جے آئی 7 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ سی جے آئی نے حکومت کو آسام اور تریپورہ کے سلسلے میں دائر درخواستوں پر اپنا جواب داخل کرنے کا وقت دیا ہے۔ دو تین کیسز کو مین کیس کے طور پر سنا جائے گا تاکہ معاملے کو آسانی سے سنا جاسکے۔ اس سے پہلے سالیسٹر جنرل نے کہا کہ کل 232 درخواستیں ہیں۔ مرکز نے جواب داخل کیا ہے اور ہمیں آسام اور تریپورہ کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے کچھ وقت چاہئے ۔ سی جی آئی نے کہا کہ یہ مطالبہ آخری وقت میں بھی کیا گیا تھا۔
تاہم، اتوار کو، مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ سی اے اے کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستوں کو خارج کر دے، یہ کہتے ہوئے کہ یہ غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی ہے۔ بلکہ یہ ایک واضح قانون ہے جو صرف چھ مخصوص کمیونٹی کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دیتا ہے جو 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے آسام سمیت ملک میں آئے تھے۔ اس قانون سے مستقبل میں بھی غیر ملکیوں کے ملک میں داخل ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
وراٹ کوہلی کے کمرے میں گھسا انجان شخص، بنالیا ویڈیو تو پرائیویوسی کو لیکر بھڑکے کنگ کوہلیکیا لوگوں کے ہلانے سے گرا موربی کا کیبل سسپینشن پل؟ جانئے وائرل ویڈیو کی سچائی
چیف جسٹس ادے امیش للت، جسٹس ایس. رویندر بھٹ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ کے سامنے سی اے اے کے معاملے پر صرف 31 اکتوبر کو سماعت کے لیے 232 درخواستیں درج ہیں۔ جن میں زیادہ تر مفاد عامہ کی عرضیاں ہیں۔ اس سے پہلے جسٹس للت کی سربراہی والی بنچ نے کہا تھا کہ سی اے اے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو تین ججوں کی بنچ کے پاس بھیجا جائے گا۔ اس معاملے پر مرکزی درخواست انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) نے دائر کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔