اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سی اے اے احتجاج : سوشل میڈیا کی 15344 قابل اعتراض پوسٹ کے خلاف کارروائی ، 76 ایف آئی آر ، 108 گرفتار

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاست بھر میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں ٹویٹر ، وہاٹس ایپ ، فیس بک ، انسٹاگرام اور یو ٹیوب وغیرہ پر کئے گئے قابل اعتراض پوسٹ / ویڈیو وغیرہ کے سلسلہ میں ریاست میں اب تک کل 76 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ، جن میں 108 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

    • Share this:
      اترپردیش میں شہریت ترمیمی قانون سی اے اے کو لے کر ہوئے احتجاج کے بعد یوپی پولیس مسلسل کارروائی کررہی ہے ۔ اس کے تحت سوشل میڈیا پر بھی پولیس مسلسل قابل اعتراض پوسٹ اور افواہ پر نظر رکھ رہی ہے ۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاست بھر میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں ٹویٹر ، وہاٹس ایپ ، فیس بک ، انسٹاگرام اور یو ٹیوب وغیرہ پر کئے گئے قابل اعتراض پوسٹ / افواہ / میسیج / ویڈیو وغیرہ کے سلسلہ میں ریاست میں اب تک کل 76 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ، جن میں 108 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہی نہیں سوشل میڈیا کے الگ الگ پلیٹ فارم پر کل 15344 پوسٹوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ ان میں ٹویٹر کی 6612 ، فیس بک کی 8577 اور یوٹیوب کی 155 پوسٹ کے ساتھ ہی دیگر پروفائل پوسٹوں کو رپورٹ کرکے کارروائی کی جارہی ہے ۔

      اس کے علاوہ ریاست بھر میں ایف آئی آر اور گرفتاریوں کی تابڑتوڑ کارروائی چل ہے ۔ پوری ریاست میں اب تک 164 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں ۔ وہیں 879 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 5312 لوگوں کو حراست میں لے کر پریوینشن کارروائی کی گئی ہے ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر پوری طرح سے کنٹرول میں ہے ۔

      گورکھپور میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کا ایک منظر ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔
      گورکھپور میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کا ایک منظر ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔


      ڈی جی پی دفتر کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق ریاست میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 10 دسمبر سے اب تک ریاست کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ، آتش زنی ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر فائرنگ وغیرہ کے واقعات کے سلسلہ میں موصولہ اطلاعات کے مطابق کل 164 مقدمات درج کئے گئے ہیں ، جن میں 879 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں 5312 افراد کو حراست میں لے کر پریوینشن کارروائی کی گئی ہے ۔

      اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق سی اے اے کے خلاف پوری ریاست میں ہوئے احتجاج کے دوران تشدد ، آتش زنی اور توڑپھوڑ کے واقعات میں 288 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ، جن میں 61 پولیس اہلکار فائر آرمس سے زخمی ہوئے ہیں ۔ جائے واقعات سے 647 غیر ممنوعہ بور ( 315 بور ، 12 بور ) کے کھوکا کارتوس ، 69 زندہ کارتوس اور 35 غیر قانونی طمنچے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔
      First published: