ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اتراکھنڈ : کابینہ وزیر ستپال مہاراج آئے کورونا کی زد میں ، وزیر اعلی سمیت پوری حکومت ہوسکتی ہے کوارنٹائن

ہفتہ کو کابینہ وزیر ستپال مہاراج کی اہلیہ امرتا راوت کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا ۔ اتوار کی صبح امرتا راوت کو رشی کیش ایمس میں بھرتی کرا دیا گیا تھا ۔

  • Share this:
اتراکھنڈ : کابینہ وزیر ستپال مہاراج آئے کورونا کی زد میں ، وزیر اعلی سمیت پوری حکومت ہوسکتی ہے کوارنٹائن
اتراکھنڈ : کابینہ وزیر ستپال مہاراج آئے کورونا کی زد میں ، وزیر اعلی سمیت پوری حکومت ہوسکتی ہے کوارنٹائن

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے درمیان اترا کھنڈ سے بڑی خبر آرہی ہے ۔ ہفتہ کو کابینہ وزیر ستپال مہاراج کی اہلیہ امرتا راوت کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد اب خود سپتال مہاراج کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے ۔ یہی نہیں مہاراج کے بیٹا ، بہو سمیت 22 ملازمین کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے ۔ رپورٹ کے منظر عام پر آتے ہی ریاست میں ہنگامہ مچ گیا ۔ کیونکہ جمعہ کو سکریکٹریٹ میں منعقدہ کابینہ میٹنگ میں ستپال مہاراج بھی شامل ہوئے تھے اور اس میٹنگ میں خود وزیر اعلی ترویندر راوت بھی شریک تھے ۔ اتنا ہی نہیں مہاراج نے اس کے بعد محکمہ سیاحت کی میٹنگ میں بھی شرکت کی تھی ۔


اب بڑا سوال یہ ہے کھڑا ہوگیا ہے کہ کیا مہاراج کے کابینی ساتھیوں سمیت ان سے ملنے والے سبھی لوگ بھی کوارنٹائن کئے جائیں گے ۔ پروٹوکال تو یہی کہتا ہے ۔ اگر پروٹوکال پر عمل کیا گیا تو حکومت اور انتظامیہ میں بیٹھے ان سبھی افسروں کے بھی سیمپل لئے جاسکتے ہیں جو کابینہ سے لے کر محکمہ سیاحت کی میٹنگ میں شامل تھے ۔


ملک کا یہ پہلا معاملہ ہے جب پوری حکومت ہی کورونا کی زد میں آگئی ہو ۔ مہاراج کی کورونا رپورٹ آتے ہی انتظامیہ میں ہائی لیول کمیٹی کی میٹنگ شروع ہوگئی ہے ۔


اگر پروٹوکال پر عمل کیا گیا تو حکومت اور انتظامیہ میں بیٹھے ان سبھی افسروں کے بھی سیمپل لئے جاسکتے ہیں
اگر پروٹوکال پر عمل کیا گیا تو حکومت اور انتظامیہ میں بیٹھے ان سبھی افسروں کے بھی سیمپل لئے جاسکتے ہیں


اہلیہ ایمس میں بھرتی

ہفتہ کو کابینہ وزیر ستپال مہاراج کی اہلیہ امرتا راوت کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا ۔ اتوار کی صبح امرتا راوت کو رشی کیش ایمس میں بھرتی کرا دیا گیا ۔ ساتھ ہی ستپال مہاراج سمیت ۴۲ لوگوں کو سیمپل لینے کے بعد انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن کردیا گیا ہے ۔
First published: May 31, 2020 06:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading