ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Cabinet Decision: حکومت نے سول سروسیز افسران کے لئے مشن ’کرم یوگی’ کو دی منظوری

کابینہ نے سول سروس افسران (Civil Service Officers) کے لئے ’کرم یوگی’ مشن کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ اس کے تحت خاص ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ مشن (NPCSCB) کے تحت چلایا جائے گا۔

  • Share this:
Cabinet Decision: حکومت نے سول سروسیز افسران کے لئے مشن ’کرم یوگی’ کو دی منظوری
حکومت نے سول سروسیز افسران کے لئے مشن ’کرم یوگی’ کو دی منظوری

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کی صدارت میں ہوئی کابینہ میٹنگ (Cabinet Meeting) میں آج ایک بڑے مشن کو منظوری ملی ہے۔ کابینہ نے سول سروس افسران (Civil Service Officers) کے لئے ’کرم یوگی’ مشن کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ اس کے تحت خاص ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ مشن (National Programme for civil services capacity building) کے تحت چلایا جائے گا۔


مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2017 میں وزیر اعظم نریندر مودی مسوری واقع سول سروس افسران کی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گئے تھے۔ اس دوران وہاں بات چیت میں ٹریننگ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ نئے ڈیجیٹل پلے فارم سے اب سول سروس افسران کہیں بھی بیٹھ کر ٹریننگ لے سکتے ہیں۔ وہ اپنے موبائل، لیپ ٹاپ پر ٹریننگ لے سکتے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 02, 2020 03:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading