ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی کابینہ کی اسی ہفتے ہوگی توسیع، وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہائی لیول میٹنگ آج

PM Modi Cabinet Expansion: کابینہ توسیع میں اسمبلی انتخابات کا اثر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اترپردیش میں این ڈی اے کی اتحادی اپنا دل کی انوپریا پٹیل کو جگہ مل سکتی ہے۔ وہیں، اترپردیش، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش سے کچھ بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

  • Share this:
مودی کابینہ کی اسی ہفتے ہوگی توسیع، وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہائی لیول میٹنگ آج
مودی کابینہ کی اسی ہفتے ہوگی توسیع، وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہائی لیول میٹنگ آج

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کے کابینہ توسیع کو لے کر منگل کو بڑی خبر آسکتی ہے۔ خبر ہے کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر بی جے پی (BJP) کے کئی بڑے لیڈران اور وزرا کی میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے ہے کہ کابینہ میں 7 سے 9 جولائی کے درمیان بڑی تبدیلی ہوسکتی ہے۔ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم اس موضوع کو لے کر کئی بار بی جے پی لیڈروں اور وزرا کے ساتھ تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ گزشتہ 30 جون کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔


میٹنگوں کا دور جاری


میڈیا رپورٹس کے دوران آج وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں کئی مرکزی وزرا پہنچ سکتے ہیں۔ ان میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، دھرمیندر پردھان، وزیر ریل پیوش گوئل، پرہلاد جوشی اور زرعی وزیر نریندر سنگھ تومر کا نام شامل ہے۔ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا اور امت شاہ سمیت کئی سینئر لیڈروں سے ملاقات کرچکے ہیں۔


کابینہ تبدیلی میں نظر آئے گا انتخابی اثر

رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس توسیع میں آئندہ اسمبلی انتخابات کا اثر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اترپردیش میں این ڈی اے کے اتحادی اپنا دل کی انوپریا پٹیل کو جگہ مل سکتی ہے۔ وہیں، اترپردیش، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش سے کچھ بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس دوران اچھی کارکردگی نہیں کرسکے وزرا کو ہٹانے سمیت کئی محکمے بھی تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔

فی الحال، کابینہ میں وزرا کی تعداد 53 ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم خالی پڑے 28 جگہوں میں سے کچھ پر بی جے پی لیڈروں کو موقع دے سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اس دوران 20 بڑی تبدیلیوں کی امید ہے۔ مدھیہ پردیش کی سیاست میں بڑی تبدیلی لانے والے جیوتی رادتیہ سندھیا، آسام میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے والے سروا نند سونووال کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 06, 2021 09:26 AM IST