உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi Cabinet Expansion: سندھیا، نارائن رانے اور سونے وال مرکزی وزیر کے طور پر مودی کابینہ میں شامل

    مودی کابینہ کی توسیع، سندھیا، نارائن رانے اور سونے وال نے مرکزی وزیر عہدے کا لیا حلف

    ودی کابینہ کی آج توسیع ہو رہی ہے۔ راشٹرپتی بھون میں کووڈ پروٹوکول کے پیش نظر منعقدہ حلف برداری تقریب میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن رانے نے سب سے پہلے حلف لیا ہے، جبکہ آسام کے سابق وزیر اعلیٰ سروا نند سونے وال نے دوسرے نمبر پر حلف لیا ہے۔

    • Share this:
    نئی دہلی: طویل غوروخوض اور تبادلہ خیال کے بعد مودی کابینہ کی آج توسیع ہو رہی ہے۔ راشٹرپتی بھون میں کووڈ پروٹوکول کے پیش نظر منعقدہ حلف برداری تقریب میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن رانے نے سب سے پہلے حلف لیا ہے، جبکہ آسام کے سابق وزیر اعلیٰ سروا نند سونے وال نے دوسرے نمبر پر حلف لیا ہے۔ تیسرے نمبر پر مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ویریندر سنگھ نے حلف لیا۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا نے چوتھے نمبر پر حلف اٹھایا۔ رام چندر پرساد سنگھ اور لوک جن شکتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور چراغ پاسوان کے چچا پشوپتی کمار پارس نے بھی مرکزی وزیر کے طور پر حلف اٹھایا۔

    جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر آر سی پی سنگھ، اشونی ویشنو کو بھی کابینی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔ اب تک وزیر مملکت برائے کھیل امور کی ذمہ داری سنبھال رہے کرن رججو نے بھی کابینی وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ ان کے کاموں کی اکثر تعریف کی جاتی رہی ہے۔ اب انہیں پرموٹ کرکے کابینی وزیر بنایا گیا ہے۔ جی کشن ریڈی اور انوراگ ٹھاکر کو بھی کابینی وزیر کا حلف دلایا گیا ہے۔ ان دونوں لیڈروں کا بھی پرموشن ہوا ہے۔ اب تک وہ ریاستی وزیر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

     






    اس دوران اترپردیش سے پٹیل براداری کی نمائندگی کرنے والی انوپریا پٹیل اور نئی دہلی سے رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کو ریاستی وزیر کے عہدے کا حلف دلایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ پنکج چودھری اور ایس پی سنگھ بگھیل کو ریاستی وزیر کا حلف دلایا گیا۔ اترپردیش کے مہاراج گنج سے رکن پارلیمنٹ پنکج چودھری سمیت ریاست کے 7 اراکین پارلیمنٹ کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔








    وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات سے آنے والے منسکھ مانڈویا نے بھی کابینی وزیر کے طور پر حلف لیا۔ گجرات سے کل پانچ اراکین پارلیمنٹ کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ بی جے پی کا بڑا چہرہ مانے جانے والے بھوپیندر یادو کو بھی کابینی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔ بھوپیندر یادو کو پہلی بار کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ راجستھان سے آتے ہیں اور فی الحال راجیہ سبھا میں رکن پارلیمنٹ ہیں۔ بی جے پی میں بھی وہ جنرل سکریٹری کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: