உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amazon: آن لائن گانجہ اسمگلنگ میں امیزون کو ملزم بنانے والے SPکاہواٹرانسفر، CAIT نے کہا۔ دباؤ میں کام کررہی ہے MP سرکار

    ۔ایمزون فائل تصویر۔

    ۔ایمزون فائل تصویر۔

    CAIT کے قومی صدر بی سی بھارتیہ اور جنرل سکریٹری پروین کھنڈیل وال نے کہا کہ جانچ کے اتنے اہم وقت پر پولیس عہدیدار کا ٹرانسفر بہت ہی تعجب خیز ہے۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ عہدیدار اور اُن کی ٹیم کچھ بڑی کارروائی کرنے والی تھی۔

    • Share this:
      بھینڈ (مدھیہ پردیش)۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (CAIT) نے گانجہ فروخت معاملے میں امیزون (Amazon) کو ملزم بنانے والے مدھیہ پردیش میں واقع بھینڈ کے ایس پی منوج کمار سنگھ کے اچانک تبادلے کی مذمت کی ہے۔ کیٹ نے الزام لگایا ہے کہ حکومت امیزون کے دباؤ میں کام کررہی ہے۔ اب ضلع کی کمان شیلندر سنگھ چوہان کو سونپی گئی ہے۔ CAIT نے تبادلے پر کہا ہے کہ ’ایک سال پہلے ہی منوج کمار سنگھ نے بھینڈ کے ایس پی کا چارج سنبھالا تھا، ایسے میں اسے روٹین ٹرانسفر نہیں کہا جاسکتا ہے۔‘ CAIT نے مدھیہ پردیش حکومت پر امیزون کے دبائو کا الزام لگایا ہے۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ دبائو کی وجہ سے عہدیدار کا اچانک تبادلہ کردیا گیا ہے۔

      CAIT نے کہا۔ ڈرگ خلاصہ کے پیچھے عہدیدار منوج سنگھ تھے۔ وہ اس معاملے کو بہت ایمانداری سے سنبھال رہے تھے۔ جانچ کے درمیان ہی اُن کا پی ایچ کیو ہیڈکوارٹر میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ CAIT کے قومی صدر بی سی بھارتیہ اور جنرل سکریٹری پروین کھنڈیل وال نے کہا کہ جانچ کے اتنے اہم وقت پر پولیس عہدیدار کا ٹرانسفر بہت ہی تعجب خیز ہے۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ عہدیدار اور اُن کی ٹیم کچھ بڑی کارروائی کرنے والی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹرانسفر سے نظر آرہا ہے کہ فارین کی بڑی شخصیات کے دبائو میں ہمارا سسٹم کیسے کام کررہا ہے۔


      CAIT نے کہا۔ ’ایسا لگتا ہے کہ یہ سسٹم فارین کمپنیوں کے ہاتھوں میں قید ہے۔ مدھیہ پردیش اور ملک کے تاجر اسے ہلکے میں نہیں لیں گے اور جلد ہی CAIT ایم پی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف آندولن کا اعلان کرے گا۔‘ بتادیں کہ بدھ کو مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت نے 13 افسروں کے ٹرانسفر کیے ہیں۔ حالانکہ سب سے زیادہ بحث بھینڈ کے ایس پی کے ٹرانسفر کی ہورہی ہے۔

      گزشتہ دنوں بھینڈ کے ایس پی منوج کمار سنگھ نے ایک ریکیٹ کو بے نقاب کیا تھا، جس میں آن لائن شاپنگ کمپنی امیزون کے ذریعے گانجہ بیچنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: