امیزن اور فلپ کارٹ کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات ، CAIT نے پیوش گوئل سے کیا یہ بڑا مطالبہ
کیٹ (CAIT) نے مرکزی وزیر پیوش گوئل (Piyush Goyal) کو ایک خط بھیج کر سی سی آئی کو امیزن (Amazon) اور فلپ کارٹ (Flipkart) کی جانچ کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کیٹ (CAIT) نے مرکزی وزیر پیوش گوئل (Piyush Goyal) کو ایک خط بھیج کر سی سی آئی کو امیزن (Amazon) اور فلپ کارٹ (Flipkart) کی جانچ کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
نئی دہلی : بڑی ای کامرس کمپنیاں امیزن اور فلپ کارٹ کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو امیزن اور فلپ کارٹ کے خلاف سی سی آئی کی جانچ کو رد کرنے کی اپیل خارج کردی تھی ۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ سی سی آئی امیزن اور فلپ کارٹ کے خلاف مقابلہ آرائی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کی جانچ کرسکتا ہے ۔ اب تاجروں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس یعنی کیٹ نے مرکزی وزیر پیوش گوئل کو ایک خط بھیج کر سی سی آئی کو یہ جانچ جلد شروع کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کیٹ نے گوئل سے ایف ڈی آئی پالیسی کے پریس نوٹ ٹو کی جگہ ای کامرس شعبہ کیلئے موسٹ اویٹیڈ ایک نیا پریس نوٹ جاری کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔ کیٹ نے کہا ہے کہ ایک نگرانی نظام بنایا جائے ، جس سے کوئی بھی کسی بھی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کی ہمت نہ کرسکے ۔ کیٹ کے جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے ہفتہ کو کہا کہ ملک بھر کے کاروباری اگلے ہفتہ 14 جون سے 21 جون تک ای کامرس شدھیکرن ہفتہ کے طور پر منائیں گے ۔ کاروباری تنظیمیں اگلے 16 جون کو اپنے اپنے ضلع کوارٹروں پر وزیر اعظم مودی کے نام سے ایک میمورینڈم سونپیں گی ، جس میں مرکزی حکومت سے امیزن ، فلپ کارٹ اور دیگر غیر ملکی فنڈ یافتہ ای کامرس کمپنیوں کے ذریعہ پالیسی اور قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کو روکنے کیلئے فوری قدم اٹھانے کی اپیل کی جائے گی ۔
نیز کاروباریوں کا نمائندہ وفد اپنی اپنی ریاست کے وزیر اعلی اور وزیر خزانہ سے ملاقات کرکے بھی اپنی بات پیش کرے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔