اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مسجد ایکخانہ کی شہادت کا معاملہ: سرکاری افطار پارٹیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

     آل انڈیا صوفی علماء کونسل حیدرآباد کے صدر حکیم سید شاہ محمد خیر الدین کی اپیل

    آل انڈیا صوفی علماء کونسل حیدرآباد کے صدر حکیم سید شاہ محمد خیر الدین کی اپیل

    آل انڈیا صوفی علماء کونسل حیدرآباد کے صدر حکیم سید شاہ محمد خیر الدین کی اپیل

    • Share this:
      حیدرآباد میں یکخانہ مسجد کی شہادت کے معاملے پر تلنگانہ حکومت اور حکمران جماعت ٹی آرایس سے مسلمان  مسلسل ناراضگی کا اظہارکررہے ہیں۔ اب رضاکارانہ تنظیمیں اور سماجی کارکنان کی جانب سے بھی ایکخانہ مسجد کی شہادت کے خلاف تلنگانہ حکومت اور وزیراعلیٰ کے چندر شیکھرراؤ کی دعوت افطار کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں تنظیمیں سوشل میڈیا پرویڈیوز بھی پوسٹ کرکے عوام سے حکومت کی دعوت افطار میں شرکت نہ کرنے کی مانگ کررہی ہیں۔
      وہیں، دوسری جانب، آل انڈیا صوفی علماء کونسل حیدرآباد کے صدر حکیم سید شاہ محمد خیر الدین نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے سوال کیا کہ وہ مسلمانوں سے کئے گئے وعدوں کو کب پورا کریں گے۔ انہوں نےاس سلسلے میں حکومت سے کچھ ایسے مختلف سوالات کئے۔ مثلا اقلیتی بجٹ مکمل خرچ کیوں نہیں ہوتا۔ مائناریٹی فائننس کارپوریشن کے ذریعہ دئیے جانے والے لون آسان کیوں نہیں ہیں اورموذنین کے اعزازیہ میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مسلم میتوں کی منتقلی کیلئے ایمبولینس کا انتظام کرنے، مسلم قبرستانوں کی حصار بندی کرنے اور مفت تدفین کا انتظام کرنے اوروقف بورڈ کو عدالتی اخیتار دینے اور عنبر پیٹ کی شہید  ایکخانہ مسجد کو دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کرنے کی مانگ کی ۔ مطالبہ کو نہ ماننے پر حکومت کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹیوں اور رمضان تحفہ کے بائیکاٹ کرنے کی مسلمانوں سےاپیل کی گئی۔

      First published: