یہ سوال ایسا ہے جیسا کہ کسی کو باہر سے دیکھ کر یہ بتادینا کہ اسے ایچ آئی وی ایڈس ہے یا نہیں۔ کسی ہم کسی کو باہر سے دیکھ کر یہ اندازہ لگاسکتے ہیں کیا ؟ نہیں نا ۔ اسی طرح کسی کو باہر سے دیکھ کر یہ کبھی نہیں بتایا جاسکتا ہے کہ وہ سیکسول ایکٹو ہے یا نہیں۔
اس طرح کا کوئی سوال ہمارے ذہن میں اس لئے پیداہوتا ہے کیونکہ اکثر اس بات کو شادی سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے کہ شادی کے بعد لڑکیوں کی جسمانی ساخت بدل جاتی ہے۔
سوال : کیا سیکسول ایکٹو ہونے کے بعد جسم میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں ، جو باہر سے بھی نظر آنے لگتی ہیں؟۔ کیا ہمارے جسم کی ساخت میں کچھ تبدیلی آتی ہے؟ کیا کسی کو باہر سے دیکھ کر یہ بتایا جاسکتا ہے کہ کہ وہ سیکسول ایکٹو ہے یا نہیں ؟۔
ڈاکٹر پارس شاہ
جواب : یہ سوال ایسا ہے جیسا کہ کسی کو باہر سے دیکھ کر یہ بتادینا کہ اسے ایچ آئی وی ایڈس ہے یا نہیں۔ کسی ہم کسی کو باہر سے دیکھ کر یہ اندازہ لگاسکتے ہیں کیا ؟ نہیں نا ۔ اسی طرح کسی کو باہر سے دیکھ کر یہ کبھی نہیں بتایا جاسکتا ہے کہ وہ سیکسول ایکٹو ہے یا نہیں۔
یہ بھی ایک طرح کی غلط فہمی ہی ہے۔ ہمارے سماج میں سیکس کو لے کر بہت ساری غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ یہ بھی انہی میں سے ایک ہے۔ خاص طور پر لڑکیوں کے بارے میں یہ غلط فہمی کافی پھیلی ہوئی ہے کہ ایک مرتبہ سیکس کرنے کے بعد اس کے جسم کی ساخت میں تبدیلی آجاتی ہے، وزن بڑھتا ہے ، پستان زیادہ بڑا ہوجاتا ہے اور بیرونی شکل تبدیل ہوجاتی ہے۔ اسلئے انہیں دیکھ ہی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ سیکسول ایکٹو ہیں یا نہیں۔ اس طرح کا کوئی سوال ہمارے ذہن میں اس لئے پیداہوتا ہے کیونکہ اکثر اس بات کو شادی سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے کہ شادی کے بعد لڑکیوں کی جسمانی ساخت بدل جاتی ہے۔
یہ بات بے بنیاد ہے اور اس کا سچ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کا سیکسولی ایکٹو ہونے یا نہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لڑکی کے جسمانی ساخت میں تبدیلی تبدیلی کا سیکس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جسمانی ساخت کا تعلق ہمارے کھانے پینے اور صحت سے ہے۔
ہاں ! سیکسولی ایکٹو ہونے کا ایک اثر یہ ہوسکتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی دونوں کی باڈی لنگویج اور رویہ میں ایک قسم کی خود اعتمادی نظر آنے لگتی ہے کیونکہ اپنے جسم کو لے کر زیادہ محتاط ہوجاتے ہیں۔ عام طور پر اس کے بعد صنف مخالف کے تئیں سلوک میں بھی ایک قسم کا احتیاط نظر آنے لگتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔