உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    53 سال کی ماں نے اپنے Love سے کی دوبارہ شادی، بیٹے نے لکھی جذباتی پوسٹ، کہی یہ بات

    53 سال کی ماں نے اپنے Love سے کی دوبارہ شادی، بیٹے نے لکھی جذباتی پوسٹ، کہی یہ بات ۔ فائل فوٹو ۔

    53 سال کی ماں نے اپنے Love سے کی دوبارہ شادی، بیٹے نے لکھی جذباتی پوسٹ، کہی یہ بات ۔ فائل فوٹو ۔

    Woman Second Marriage, Viral News: ایک بیٹے نے سوشل میڈیا (Social Media) میں اپنی ماں کی شادی کی تصویر شیئر کی ، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل (Viral News) ہوگئی ۔ دراصل اس میں خاص بات یہ تھی کہ بیٹے نے اپنی ماں کی دوبارہ شادی کی تصویر شیئر کی تھی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ایک بیٹے نے سوشل میڈیا (Social Media) میں اپنی ماں کی شادی کی تصویر شیئر کی ، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل (Viral News) ہوگئی ۔ دراصل اس میں خاص بات یہ تھی کہ بیٹے نے اپنی ماں کی دوبارہ شادی کی تصویر شیئر کی تھی ۔ دراصل خاتون نے 44 سال کی عمر میں اپنے شوہر کو کھودیا تھا اور بیٹا باہر رہتا ہے اور ماں ہندوستان میں تنہا رہتی ہے ۔ زندگی میں مشکل حالات سے لڑائی لڑتے ہوئے انہیں ایک شخص سے پیار ہوگیا اور 53 سال کی عمر میں انہوں نے اس سے شادی کرلی ۔

      جانکاری کے مطابق شوہر کی موت کے بعد خاتون کینسر اور ڈپریشن جیسی بیماری سے بھی متاثر رہی ۔ حالات برے ہونے کے باوجود بھی انہوں نے کبھی کسی سے شکایت نہیں کی اور نہ ہی کبھی امید کھوئی ۔ خاتون کے بیٹے نے لنکڈان پر اپنی ماں کی زندگی کی جذباتی کردینے والی کہانی لکھی ۔ بیٹے کے ذریعہ شیئر کی گئی ماں کی کہانی کو یوزرس نے کافی پسند کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ اسٹوری وائرل ہوگئی ۔

      لنکڈان پروفائل کے مطابق بیٹا جمیت رائفنیٹو نام کی کمپنی میں سیلس اینڈ مینجمنٹ میں کام دیکھتے ہیں ۔ جمیت نے اپنی ماں کی کہانی میں انہیں فائٹر اور واریئر جیسے الفاظ سے نوازا ہے ۔ جمیت نے بتایا کہ ان کی ماں نے 2013 میں اپنے شوہر کو کھودیا تھا اور تب ان کی عمر 44 سال تھی ۔ تقریبا چھ سال بعد 2019 میں انہیں اسٹیج تھری کا بریسٹ کینسر بھی ہوا تھا ۔

      جمیت نے بتایا کہ کینسر کی بیماری کے دوران وہ کووڈ کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثر ہوگئی تھیں ۔ اس کے بعد وہ کینسر کے ساتھ ساتھ ڈپریشن کا بھی شکار ہوگئیں ۔ اتنی پریشانیوں کے باوجود انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی ۔ جمیت کے مطابق 52 سال کی عمر میں ان کی ماں کو پیار ہوگیا اور اب انہوں نے شادی بھی کرلی ۔ جمیت نے کہا کہ میری ماں میرے لئے ایک فائٹر کے برابر ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: