ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نوجوت سنگھ سدھو کو کیپٹن امریندر سنگھ نے بتایا تمام فساد کی جڑ، ہائی کمان نے دیئے بڑے ردوبدل کے اشارے

پنجاب کانگریس (Punjab Congress) میں اندرونی انتشار کو ختم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ (Captain Amarinder Singh) کو ایک بار پھر سے تین رکنی کھڑگے پینل (Kharge panel) کے سامنے پیش ہونا پڑا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ تمام فساد کی جڑ نوجوت سنگھ سدھو ہی ہیں۔

  • Share this:
نوجوت سنگھ سدھو کو کیپٹن امریندر سنگھ نے بتایا تمام فساد کی جڑ، ہائی کمان نے دیئے بڑے ردوبدل کے اشارے
نوجوت سنگھ سدھو کو کیپٹن امریندر سنگھ نے بتایا تمام فساد کی جڑ

چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس (Punjab Congress) میں اندرونی انتشار کو ختم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ (Captain Amarinder Singh) کو ایک بار پھر سے تین رکنی کھڑگے پینل (Kharge panel) کے سامنے پیش ہونا پڑا۔ تین گھنٹے تک چلی اس میٹنگ میں کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب کانگریس میں چل رہے تنازعہ کے لئے سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Sidhu) کی بیان بازی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔


ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ تمام فساد کی جڑ نوجوت سنگھ سدھو ہی ہیں۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ سدھو کے ساتھ انہوں نے کئی بار اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ خود ہی تمام دروازے بند کرنے پرآمادہ ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ان حالات میں سدھو کو کوئی بھی عہدہ نہیں دیا جاسکتا۔ دوسری جانب پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت (Harish Rawat) نے کہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو اپنے اسٹائل میں بیٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے خلاف ایسا کچھ بھی نہیں کہا ہے۔ ہریش راوت نے پنجاب کانگریس میں بڑے ردو بدل کے بھی اشارے دیئے ہیں۔


کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ سدھو کے ساتھ انہوں نے کئی بار اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ خود ہی تمام دروازے بند کرنے پرآمادہ ہیں۔
کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ سدھو کے ساتھ انہوں نے کئی بار اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ خود ہی تمام دروازے بند کرنے پرآمادہ ہیں۔


راہل گاندھی نے پنجاب کے لیڈروں کو دی نصیحت

پارٹی ذرائع کے مطابق تین رکنی کمیٹی نے حکومت اور پارٹی کے لئے دیئے گئے بیان پر بھی سخت نوٹس لیا ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کے بیانوں سے آئندہ انتخابات میں نقصان ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر امبیکا سونی (Ambika Soni) سے بھی ملاقات کی۔ بتایا جارہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کی بیان بازی سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) بھی ناراض ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کی بیان بازی سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) بھی ناراض ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کی بیان بازی سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) بھی ناراض ہیں۔


انہوں نے پارٹی کے لیڈروں کی ہدایت دی ہے کہ وہ اس طرح کی بیان بازی نہ کریں جس سے پارٹی کو نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ناراضگی ہے تو وہ اپنا موقف پنجاب انچارج یا کانگریس ہائی کمان کے سامنے رکھ سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ، پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی (پی پی سی سی) صدر سنیل جھاکھڑ اور نوجوت سنگھ سدھو کو راہل گاندھی سے میٹنگ کے لئے بلایا گیا ہے۔ ان لیڈروں کے ساتھ راہل گاندھی سے آج ملاقات ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 23, 2021 11:22 AM IST