یوم آزادی کے موقع پر کیپٹن امریندر سنگھ کی پاکستان کو کھلی وارننگ- آنکھ دکھائی تو سکھادیں گے زندگی کا سبق
پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ (Amarinder Singh) نے کہا، پاکستان (Pakistan) کی طرف سے سرحد پر بنائے گئے 47 دہشت گردانہ ماڈیول (Terrorist Module) کو بھی تباہ کیا جاچکا ہے اور اس دوران 292 دہشت گردوں کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ (Amarinder Singh) نے کہا، پاکستان (Pakistan) کی طرف سے سرحد پر بنائے گئے 47 دہشت گردانہ ماڈیول (Terrorist Module) کو بھی تباہ کیا جاچکا ہے اور اس دوران 292 دہشت گردوں کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایا گیا ہے۔
امرتسر: پنجاب (Punjab) کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ (Amarinder Singh) نے یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ (75th Independence Day) پر امرتسر میں ترنگا پھہراتے ہوئے ملک کے شہیدوں کو سلام کیا۔ اس خاص موقع پر کیپٹن امریندر سنگھ نے سیدھے طور پر پاکستان کو کھلی وارننگ دے ڈالی۔ امریندر سنگھ نے کہا، ہم اپنی زمین پر کسی طرح کی جارحانہ رویہ یا حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے کہا، اگر وہ ہمت کرنے والا بننے کی کوشش کریں گے تو ہم انہیں (پاکستان) کو زندگی کا سبق سکھا دیں گے۔
امرتسر کے گرو نانک دیو جی اسٹیڈیم میں قومی پرچم پھہرانے کے بعد اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی کانگریس حکومت نے ریاست سے گینگسٹر اور دہشت گردانہ ماڈیول کو پوری طرح سے ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پنجاب میں کانگریس اقتدار میں آئی ہے، تب سے 3565 گینگسٹر جیلوں میں ہیں۔ غیر ملکی سرزمین پر بیٹھ کر گینگسٹر کو ہندوستان لانے کی تیاری چل رہی ہے۔
We will not tolerate any aggression or attack on our territory. We will teach them (Pakistan) the lesson of their lifetime if they try to be adventurous said Punjab Chief Minister Captain Amarinder Singh on Independence Day: Chief Minister's Office pic.twitter.com/K9vx0XcYpD
پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ (Amarinder Singh) نے کہا، پاکستان (Pakistan) کی طرف سے سرحد پر بنائے گئے 47 دہشت گردانہ ماڈیول (Terrorist Module) کو بھی تباہ کیا جاچکا ہے اور اس دوران 292 دہشت گردوں کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایا گیا ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے مزید کہا، پاکستان نے اگر پنجاب کی سرزمین پر پھر سے کوئی دہشت گردانہ سرگرمیاں شروع کرنے کی حماقت کی تو ہم اسے سبق سکھانے میں پیچھے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر کالا پانی کی سزا کاٹنے والے شہیدوں کو بھی یاد کیا۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔