سرکاری نوکریاں: ریلوے میں 10 ویں پاس کے لئے نوکری، ایسے دیں درخواست

اگر آپ طویل وقت سے سرکاری نوکری کی تلاش میں ہیں اور ابھی تک نوکری نہیں مل پائی ہے تو آپ کیلئے یہ ایک اہم خبر ہوسکتی ہے۔

Nov 12, 2019 07:43 AM IST | Updated on: Nov 12, 2019 10:07 AM IST
سرکاری نوکریاں: ریلوے میں 10 ویں پاس کے لئے نوکری، ایسے دیں درخواست

اگر آپ طویل وقت سے سرکاری نوکری کی تلاش میں ہیں اور ابھی تک نوکری نہیں مل پائی ہے تو آپ کیلئے یہ ایک اہم خبر ہوسکتی ہے۔ دراصل  ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) نے اپرنٹس کے عہدوں پر اسامیاں نکالی ہیں۔  ان عہدوں پر درخواست دینے کیلئے امیدواروں کو 10 ویں پاس ہونا چاہئے۔ وہیں ان عہدوں پر درخواست کی آخری تاریخ 8 دسمبر ہے۔  اس کے علاوہ تقرری امتحان کے ذریعے کل 4،103 عہدے بھرے جانے  ہیں۔

عمر: ان عہدوں پر درخواست دینے کیلئے امیدوار کی عمر  کم سے کم 15 سال ہونی چاہئے۔ وہیں زیادہ سے زیادہ 24 سال ہے۔ ساتھ ہی ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں پانچ سال کی چھوٹ دی جائے گی۔

یہ ہوگی فیس

اس پوسٹ پردرخواست دینے کے لئے  امیدوار کو 100 روپئے فیس ادا کرنا ہوگی۔

Loading...

ریلوے ریکروٹمنٹ 2019: ایسے دیں درخواست

آفیشیل ویب سائٹ پر جائیں scr.indianrailways.gov.in۔

کے ٹیب پر کلک کریں۔ apprentice 2019

اب آپ کے سامنے ایک نیا پیج کھل کر آجائے گا۔

یہاں پوری ڈٹیلس (تفصیل) بھریں اور پھر رجسٹریشن کریں۔

اب فارم بھریں اور امیج (فوٹو) اپ لوڈ کریں۔ فیس کی ادائیگی کریں اور پرنٹ آؤٹ رکھ لیں۔

Loading...