سرکاری نوکری: جے ای اور اسسٹنٹ انجینئرعہدوں پر ویکینسی، 1.22 لاکھ روپئے ہوگی تنخواہ

اگر آپ کے پاس سول انجینئرنگ کی ڈگری ہے اور آپ کر رہے ہیں سرکاری نوکری کی تلاش تو آپ کیلئے یہ سنہرا موقع ہے۔

Nov 21, 2019 11:05 AM IST | Updated on: Nov 21, 2019 12:25 PM IST
سرکاری نوکری: جے ای اور اسسٹنٹ انجینئرعہدوں پر ویکینسی، 1.22 لاکھ روپئے ہوگی تنخواہ

علامتی تصویر

اگر آپ کے پاس سول انجینئرنگ کی ڈگری ہے اور آپ کر رہے ہیں سرکاری نوکری کی تلاش تو آپ کیلئے یہ سنہرا موقع ہے۔ آسام لوک سیوا کمیشن (اے پی ایس سی ) نے اسسٹنٹ انجینئر (سول) اور جونیئر انجینئر (سول) عہدوں پر درخواستیں طلب کی ہیں۔

یہ بھرتی عمل پبلک ورک روڈ ڈپارٹمنٹ نے شروع کیا ہے۔ اس کے ذریعے کل 463  جونیئر انجینئر اور اسسٹنٹ عہدوں پر بھرتی ہونی ہے۔ خواہشمند امیدوار آفیشیل ویب سائٹ پر جاکر درخواست کر سکتے ہیں۔

apsc.nic.in اس لنک پر کلک کریں

بتادیں کہ عہدوں پر درخواست کی آخری تاریخ 21 دسمبر ہے۔

Loading...

ان عہدوں پر نوکری حاصل کرنے کیلئے امیدوارں کو تحریری امتحان اور انٹرویو سے ہوکر گزرنا ہوگا۔  سلیکشن کے عمل سے متعلق معلومات اور امتحانات کے نصاب اور تاریخ نوٹیفکیشن  کے ذریعہ بعد میں جاری کی جائیں گی۔ اس سے متعلق اطلاعات سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔ اس سے منسلک نوٹیفکیشن آفیشیل ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔

آسام اے پی ایس سی اے ای، جے ای ریکوائرٹمنٹ2019 کے عہدوں کی تفصیل

کل عہدوں کی تعداد:  463

جونیئر انجینئر: 307

اسسٹینٹ انجینئر:  156

اے ای (اسسٹنٹ انجینئر) کے عہدے کے لئے امیدواروں کے پاس باقاعدہ موڈ کے ذریعے سے سول انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری یا انسٹی ٹیوشن آف انجینئرس (انڈیا) کی ایسوسی ایٹ میں ورشپ امتحان کا پارٹ۔اے اور بی پاس ہونا چاہئے۔ جے ای سطح پر بھرتی کیلئے سول انجینئرنگ میں تین سالہ ڈپلوما پاس ہوئے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔

Loading...