بس اسٹاپ کی ٹکٹ ویڈنگ مشین کےاسکرین پرچلا پورن ویڈیو، معاملہ درج

مدھیہ پردیش پولیس کی سائبرسیل نے جمعہ کو ایف آئی آردرج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

Nov 22, 2019 11:05 PM IST | Updated on: Nov 22, 2019 11:05 PM IST
بس اسٹاپ کی ٹکٹ ویڈنگ مشین کےاسکرین پرچلا پورن ویڈیو، معاملہ درج

بس اسٹاپ کی ٹکٹ ویڈنگ مشین کےاسکرین پرچلا پورن ویڈیو، معاملہ درج

بھوپال: مدھیہ پردیش کے بھوپال شہرمیں بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آرٹی ایس) کے بس اسٹاپ کی ایک ٹکٹ ویڈنگ مشین کے اسکرین پرحال ہی میں پورن ویڈیوچلنے کے معاملے میں سائبرسیل پولیس میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ پورن ویڈیوشہرکے ودیا نگر علاقے کے ٹکٹ ویڈنگ مشین پر28 اکتوبرکوتقریباً 30 سیکنڈ تک چلا، لیکن دودن پہلے ہی یہ معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

بھوپال سٹی لنک لمیٹیڈ (بی سی ایل ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) پون کمارسنگھ نے جمعہ کوبتایا کہ اس تعلق میں ہم نےمدھیہ پردیش پولیس کی سائبرسیل میں جمعہ کوایف آئی آردرج کرلی ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے'۔ واضح رہےکہ بی سی ایل ایل بھوپال نگرنگم کے ملکیت والی کمپنی ہے۔ یہ کمپنی شہرکی بس ریپڈ ٹرانزٹ کاریڈورپربسوں کےآپریشن کے ساتھ ساتھ بی آرٹی ایس کےان بس اسٹاپ پررکھ رکھاؤ بھی کرتی ہے۔

Loading...

سی ای اوپون کمارسنگھ نےکہا کہ یہ قابل اعتراض ویڈی ودیا نگرعلاقےکے بس اسٹاپ پر28 اکتوبرکوتقریباً ساڑھے بارہ بجےٹکٹ ویڈنگ مشین کی اسکرین میں تقریباً 30 سیکنڈ تک مبینہ طورپردکھائی دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹکٹ ویڈنگ مشینوں کو صرف پاسورڈ کے ذریعہ آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی نے ان ٹکٹ ویڈنگ مشینوں کا پاسورڈ گزشتہ تین سالوں سے بدلا نہیں ہے۔ شک ہےکہ ان مشینوں کوآپریٹ کرنے والےکسی موجودہ یا سابق ملازم نے ایسی حرکت کی ہو۔

Loading...