ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

اے آئی ایم آئی ایم رکن اسمبلی سمیت تلنگانہ میں دو رکن اسمبلی پر معاملہ درج

بی جے پی لیڈر بنگارو شروتی (Bangaru Shruti) کی شکایت پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے رکن اسمبلی احمد بلالا پر معاملہ درج کیا گیا۔

  • Share this:
اے آئی ایم آئی ایم رکن اسمبلی سمیت تلنگانہ میں دو رکن اسمبلی پر معاملہ درج
اے آئی ایم آئی ایم رکن اسمبلی سمیت تلنگانہ میں دو رکن اسمبلی پر معاملہ درج

حیدرآباد: تلنگانہ (Telangana) میں الگ الگ حادثات میں دو اراکین اسمبلی پر ایس سی / ایس ٹی (مظالم کی روک تھام) ایکٹ کے تحت ہفتہ کو معاملہ درج کیا گیا۔ بی جے پی لیڈر بنگارو شروتی (Bangaru Shruti) کی شکایت پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے رکن اسمبلی احمد بلالا پر معاملہ درج کیا گیا۔ شروتی نے الزام لگایا کہ اس مہینے کے آغاز میں جب وہ ایک آبروریزی متاثرہ کی فیملی سے ملنے گئی تھیں، اس وقت مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی احمد بلالہ بھی متاثرہ کی فیملی سے ملنے گئے تھے۔ تب بلالہ نے مبینہ طور پر ان کا استحصال کیا تھا۔


بی جے پی لیڈر بنگارو شروتی کی شکایت پر اسد الدین اویسی کی قیادت والی اے آئی ایم آئی ایم رکن اسمبلی احمد بلالا پر معاملہ درج کیا گیا۔
بی جے پی لیڈر بنگارو شروتی کی شکایت پر اسد الدین اویسی کی قیادت والی اے آئی ایم آئی ایم رکن اسمبلی احمد بلالا پر معاملہ درج کیا گیا۔


ایک دیگر حادثہ میں ایک خاتون نمائندہ کی شکایت کی بنیاد پر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آرایس) رکن اسمبلی ایم کشن ریڈی پر معاملہ درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون نمائندہ نے جمعہ کو شکایت درج کرائی کہ تین دن پہلے منعقدہ پروگرام میں پروٹوکول کے اصول وضوابط پر عمل نہیں کیا گیا اور دلت خاتون کا احترام نہیں کیا گیا۔ اس معاملے میں دو پولیس ملازمین کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔

First published: May 24, 2020 09:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading