ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

لاک ڈاون کے دوران عجیب وغریب واقعہ، 500 روپئے کے پُراسرار نوٹ آرہے ہیں سامنے

کرناٹک کے رائچور شہر میں بھی عجیب وغریب واقعات پیش آ رہے ہیں۔ بعض نامعلوم افراد شہر کے اولڈ نیتا جی نگر علاقے میں 500 روپیوں کے نوٹ پراسرار طورپر پھینک کر غائب ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے دوران عجیب وغریب واقعہ، 500 روپئے کے پُراسرار نوٹ آرہے ہیں سامنے
کرناٹک کے رائچور شہر میں 500 روپئے کے پُراسرار نوٹ آرہے ہیں سامنے

رائچور: جب سے کورونا وائرس کے پیش نظرلاک ڈاون نافذکیا گیا ہے، ملک کے مختلف علاقوں سے طرح طرح کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ کرناٹک کے رائچور شہر میں بھی عجیب وغریب واقعات پیش آ رہے ہیں۔ بعض نامعلوم افراد شہر کے اولڈ نیتا جی نگر علاقے میں 500 روپیوں کے نوٹ پراسرار طورپر پھینک کر غائب ہوگئے ہیں۔ تین دن قبل اسی طرح کا واقعہ رائچور ضلع کے دیورگ ٹاون کے بسویشور علاقے میں پیش آیا تھا۔


مقامی عوام ان نوٹوں کو چھونے سے گھبرا رہے ہیں۔
مقامی عوام ان نوٹوں کو چھونے سے گھبرا رہے ہیں۔


قابل ذکر بات یہ ہےکہ مقامی عوام ان نوٹوں کو چھونے سے گھبرا رہے ہیں۔ نوٹ دکھائی دینےکے بعد لوگ فوراً پولیس کو اطلاع دے رہے ہیں۔ بعض لوگوں کا کہنا ہےکہ کرونا وائرس کے سبب پراسرار طور پر نوٹوں کو پھینکنا حیرت انگیز اورخطرہ کی بات ہے۔ کہا جارہا ہےکہ نوٹوں پر کورونا وائرس بھی پایا جاسکتا ہے۔ اطلاع کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر مقامی لوگوں سے تفصیلی جانکاری حاصل کی اور نوٹوں کو اپنے قبضہ میں لےلیا ہے۔


کرناٹک کے رائچور میں بعض نامعلوم افراد شہر کے اولڈ نیتا جی نگر علاقے میں 500 روپیوں کے نوٹ پراسرارطورپر پھینک کر غائب ہوگئے ہیں۔
کرناٹک کے رائچور میں بعض نامعلوم افراد شہر کے اولڈ نیتا جی نگر علاقے میں 500 روپیوں کے نوٹ پراسرارطورپر پھینک کر غائب ہوگئے ہیں۔


پولیس کو نیتا جی نگر علاقے سے تقریباً ڈھائی ہزار روپیوں پر مشتمل 500 کےنوٹ ملے ہیں۔ بتایا جارہا ہےکہ دستیاب نوٹوں کو جانچ کیلئے لیباریٹری کو روانہ کیاگیا ہے۔ تاہم پرسرار نوٹوں کو لے کرمقامی عوام میں حیرت ہی نہیں بلکہ خوف بھی پایا جا رہا ہے۔ حالانکہ لاک ڈاون کے سبب شہرکے بعض اہل خیرحضرات اورسماجی ورضا کارانہ تنظیموں کی جانب سے راست طور پر مستحق وغریب خاندانوں کی مختلف طریقوں سے مدد کی جارہی ہے، لیکن پراسرار نوٹوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس اور عوام میں تجسس پایا جارہا ہے۔ شہرکے نیتا جی نگر میں پر اسرار نوٹوں کا واقعہ سامنے آنےکے بعد پولیس بھی حرکت میں آچکی ہے۔ رائچور ضلع ایس پی ڈاکٹر وید مورتی نے ایک اعلانیہ جاری کیا ہے۔ ضلع ایس پی نےکسی بھی علاقے میں پراسرار نوٹ پائے جانے پر پولیس فوری اطلاع دینے، نوٹوں کو نہ چھونے اور افواہوں پر توجہ نہ دینےکی عوام سے اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر ویدمورتی کے مطابق پولیس کی جانب سے پراسرار نوٹ معاملے کی جانچ شروع ہوچکی ہے۔
First published: Apr 26, 2020 11:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading