உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kanpur IT Raid: کانپور کے پرفیوم بیوپاری کے گھر سے IT محکمہ کو ملی 175 کروڑ کی نقدی، غائب ہیں پیوش جین

    بتایا جارہا ہے کہ پیوش جین غائب ہیں۔ انکم ٹیکس محکمے کا دعویٰ ہے کہ یو پی میں جی ایس ٹی چھاپے میں کیش کی یہ اب تک کی سب سے ضبطگی ہے اور یہ رقم شکھر پان مصالحہ گروپ پر چھاپے کے بعد برآمد کی گئی ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ پیوش جین غائب ہیں۔ انکم ٹیکس محکمے کا دعویٰ ہے کہ یو پی میں جی ایس ٹی چھاپے میں کیش کی یہ اب تک کی سب سے ضبطگی ہے اور یہ رقم شکھر پان مصالحہ گروپ پر چھاپے کے بعد برآمد کی گئی ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ پیوش جین غائب ہیں۔ انکم ٹیکس محکمے کا دعویٰ ہے کہ یو پی میں جی ایس ٹی چھاپے میں کیش کی یہ اب تک کی سب سے ضبطگی ہے اور یہ رقم شکھر پان مصالحہ گروپ پر چھاپے کے بعد برآمد کی گئی ہے۔

    • Share this:
      کانپور: اُترپردیش (Uttar Pradesh) کے کانپور اور قنوج کے بڑے پرفیوم بیوپاری (Perfume Businessman) میں شمار پیوش جین (Piyush Jain) کے گھر سے انکم ٹیکس محکے کو بڑا خزانہ ہاتھ لگا ہے۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے ڈی جی آئی(GST انٹلیجنس ڈائریکٹوری) کی ٹیم نے تاجر کے گھر سے 175 کروڑ کا کیش برآمد کیا ہے او ربتایا جارہا ہے کہ جانچ ابھی تک جاری جاری ہے۔ کیونکہ انکم ٹیکس محکمے کو کئی ڈاکیومنٹس ملے ہیں۔ جس کے بعد آگے کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں پیوش جین کے بیٹوں پرتیوش ارپریانش جین کو حراست میں لے کر ٹیمیں قنوض گئی ہیں، جہاں جمعہ کو مکان کی تلاشی لی گئی ہے۔

      بتایا جارہا ہے کہ پیوش جین غائب ہیں۔ انکم ٹیکس محکمے کا دعویٰ ہے کہ یو پی میں جی ایس ٹی چھاپے میں کیش کی یہ اب تک کی سب سے ضبطگی ہے اور یہ رقم شکھر پان مصالحہ گروپ پر چھاپے کے بعد برآمد کی گئی ہے۔ وہیں انکم ٹیکس محکمے کا دعویٰ ہے کہ پیوشجین کے بارے میں جانکاری وہاں چھاپے کے بعد ملی تھی اور اس کے بعد اس معاملے کی جانچ کی گئی ہے اور اس میں 175 کروڑ کا کیش برآمد کیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق پیوش جین کے گھر پر احمدآباد جی ایس ٹی انٹلیجنس وِنگ کی کارروائی لگاتار دوسرے دن بھی جاری رہی۔ وہیں ٹیمیں پیوش کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے لیکن اُس کی لوکیشن کانپور، قنوج اور ممبئی میں نہیں ملی ہے۔ جب کہ دونوں بیٹوں پرتیوش اور پریانش جین کو کانپور کے آنندپوری میں واقع جین کی قیام گاہ سے حراستمیں لیا گیا ہے۔

      نوٹ گننے کے لئے منگائی گئی تھی 13 مشینیں
      خبر ہے کہ محکمہ انکس ٹیکس نے وہاں پر برآمد پیسوں کو 80 پیٹیوں کے ذریعے بھیجا اور آنند پوری نیواس سے برآمد نوٹوں کو گننے کے لئے اسٹیٹ بینک کی ٹرانسپورٹ نگر اور مال روڈ برانچ سے 13 مشینیں منگوائی گئیں تھیں۔ جب کہ رقم بھرنے کے لئے 80 پیٹیوں کے آرڈر دیئے گئے ہیں اور ایک کنٹینر میںی ہ رقم پولیس اور پی اے سی کی سخت سیکورٹی میں اسٹیٹ بینک کی مال روڈ برانچ کو بھیجی گئی تھی۔

      قنوج میں ایک اور پرفیوم تاجر پر آئی ٹی کا چھاپہ
      پیوش جین کے علاوہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جی ایس ٹی انٹلیجنس ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے جمعہ کو قنوج کے ہولی محلہ کے رہائشی سندیپ مشرا کی فرم پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ جانکاری کے مطابق، کانپور میں واقع راوت پور میں سندیپ کی فرم پر بھی جانچ کی گئی اور۴ سندیپ مشرا کے بارے میں خبر ملی ہے وہ پان مصالحہ اور نمکین بنانے والی کمپنی کو پرفیوم کمپاونڈ سپلائی کرتے ہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: