راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو ایوان میں کہا کہ قومی آبادی رجسٹر(این پی آر)کے بغیر ذات پات پر مبنی مردم شماری ممکن نہیں ہے۔ وینکیا نائیڈو نے وقفہ صفر کے دوران یہ تبصرہ اس وقت کیا جب جنتا دل یونائیٹیڈ(جے ڈی یو)کے رام اناتھ ٹھاکر نے سال 2021 میں آبادی کے ساتھ ہی ذات پات پر مبنی مردم شماری کرنے کا مطالبہ بھی حکومت سے کیا۔ رام اناتھ ٹھاکر نے کہا کہ سال 1931 میں برطانوی دور میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کی گئی تھی۔اس کےبعد ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت نے سال 2010 میں بھی ذات پات پر مبنی مردم شماری کی لیکن یہ پوری نہیں ہوسکی۔ذات پات پرمبنی مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے پسماندہ طبقے،درج فہرست ذات و قبائل کو ترقیاتی کاموں کا مناسب فائدہ نہیں مل پارہا ہے۔
انہوں نے مرکزی حکومت نے سال 2021 میں مجوزہ قومی مردم شماری کے ساتھ ہی ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی کئی بار اس کا مطالبہ کرچکےہیں۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔