آئی این ایکس میڈیا معاملےمیں چدمبرم کوسی بی آئی نےکرلیا گرفتار

سی بی آئی کی دوسری ٹیم پی چدمبرم کے گھرکے پچھلے دروازے سے اندرداخل ہوئی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پرپہنچی ہے۔ ساتھ ہی دہلی پولیس کی ایک ٹیم بھی ان کی رہائش گاہ پرپہنچ گئی ہے۔

Aug 21, 2019 09:52 PM IST | Updated on: Aug 21, 2019 10:09 PM IST
آئی این ایکس میڈیا معاملےمیں چدمبرم کوسی بی آئی نےکرلیا گرفتار

سی بی آئی نے پی چدمبرم کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی این ایکس میڈیا معاملے میں الزامات کا سامنا کررہےسابق وزیرمالیات پی چدمبرم کو سی بی آئی نے ان کی رہائش گاہ سےگرفتارکرلیا ہے۔ پی چدمبرم نےآل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفترمیں پارٹی کے سینئرلیڈروں کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس کے بعد پی چدمبرم جورباغ واقع اپنی رہائش گاہ پرپہنچےتھے۔ جمعرات کو چدمبرم کو راوس ایوینیوکورٹ کے اسپیشل سی بی آئی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کہا جارہا ہے کہ چدمبرم کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل ان کا میڈیا بھی کرایا جائے گا۔ سابق وزیرمالیات کی گرفتاری کے بعد کانگریس کے کارکنان نے مخالفت میں سی بی آئی کی گاڑی روکنے کی بھی کوشش کی۔ اس سے قبل سی بی آئی کی ٹیم کانگریس دفترپہنچی تھی، جواب چدمبرم کےگھرپہنچی ہے۔ دروازہ نہیں کھلنے کے بعد سی بی کی ٹیم دیوار چھلانگ لگاکرچدمبرم کے گھرمیں گھسنے کی کوشش کی، بعد میں گھرکا دروازہ کھولا گیا۔

سی بی آئی کی دوسری ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پرپہنچی ہے۔ دوسری ٹیم چدمبرم کی رہائش گاہ کے پچھلے دروازے سے اندرداخل ہوئی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس کی ایک ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پرپہنچ گئی ہے۔

خبرہے کہ تھوڑی دیرمیں سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔ وہیں پی چدمبرم کی رہائش گاہ کے باہرکچھ شرپسند عناصرنے 'چدمبرم ملک مخالف' نعرے لگاکرماحول خراب کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد کانگریس کارکنان نے ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔

Loading...