CBI نے کارتی چدمبرم سمیت پانچ کے خلاف درج کیا کیس، رشوت لے کر چینی شہریوں کو ویزا دلانے کا معاملہ
CBI نے کارتی چدمبرم سمیت پانچ کے خلاف درج کیا کیس، رشوت لے کر چینی شہریوں کو ویزا دلانے کا معاملہ (File Photo)
CBI file case against Karti chidambaram in illegal visa for chinease: سی بی آئی نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم اور 4 دیگر کے خلاف چینی کمپنیوں میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو غیر قانونی ویزا دلوانے معاملہ میں کیس درج کیا ہے۔
نئی دہلی: سی بی آئی نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم اور 4 دیگر کے خلاف چینی کمپنیوں میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو غیر قانونی ویزا دلوانے معاملہ میں کیس درج کیا ہے۔ یہ لوگ چینی کمپنیوں میں کام کرنے والے چینی شہریوں سے رشوت لے کر وزارت داخلہ کے ذریعہ مقرر کردہ حد سے زیادہ لوگوں کو پروجیکٹ ویزے فراہم کراتے تھے۔ وہ بھی اس وقت جب کارتی چدمبرم کے والد مرکز میں وزیر تھے۔ یعنی والد کے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے کارتی چدمبرم نے چینی شہریوں سے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے رشوت لے کر ویزا فراہم کرایا ۔
اے این آئی کی خبر کے مطابق جن چار لوگوں کی شناخت کی گئی ہے، چنئی میں کارتی چدمبرم کے قریبی ساتھی ایس بھاسکر رمن، ، پنجاب کے منسا میں واقع نجی کمپنی کے نمائندے وکاس مکھاڑیا، منسا میں میسرس تلونڈی سابو پاور لمیٹڈ کے نمائندے ، میسرس بیل ٹولس لمیٹیڈ ممبئی اوردیگر نامعلوم سرکاری ملازم اور نجی افراد ہیں ۔
سی بی آئی کے مطابق کارتی چدمبرم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 263 چینی شہریوں کو پنجاب میں بجلی کمپنی کیلئے ویزا حاصل کرنے میں مدد کی۔ حکام نے بتایا کہ کارتی پر 2011 میں 50 لاکھ روپے کی رشوت لے کر چینی شہریوں کو ویزا دلوانے کا الزام ہے۔ اس وقت کارتی کے والد پی چدمبرم مرکزی وزیر داخلہ تھے۔
ایف آئی آر درج کرنے کے بعد آج صبح سی بی آئی ٹیم نے ملک کے کئی شہروں میں 10 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے ، جن میں چدمبرم باپ بیٹے کی دہلی اور چنئی میں رہائش گاہ بھی شامل ہے۔ سی بی آئی کو بھاسکر رمن کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو سے 50 لاکھ روپے کے مشتبہ لین دین کے کچھ دستاویزات ملے تھے، جس کی بنیاد پر ایجنسی نے ابتدائی جانچ درج کی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے نتائج میں پہلی نظر میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے کافی مواد دستیاب تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔