اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لالو یادو کیلئے نئی مصیبت! 'لینڈ فار جاب' کیس میں سی بی آئی کو ملی مقدمہ چلانے کی اجازت

    لالو یادو کیلئے نئی مصیبت! 'لینڈ فار جاب' کیس میں سی بی آئی کو ملی مقدمہ چلانے کی اجازت۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

    لالو یادو کیلئے نئی مصیبت! 'لینڈ فار جاب' کیس میں سی بی آئی کو ملی مقدمہ چلانے کی اجازت۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

    ریلوے میں زمین کے بدلے نوکری گھوٹالہ میں مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی کو لالو پرساد یادو کے خلاف مقدمہ چلانے کی مرکزی سرکار سے اجازت مل گئی ہے ۔ یہ معاملہ اس وقت کا ہے جب لالو پرساد یادو ملک کے وزیر ریل تھے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ریلوے میں زمین کے بدلے نوکری گھوٹالہ میں مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی کو لالو پرساد یادو کے خلاف مقدمہ چلانے کی مرکزی سرکار سے اجازت مل گئی ہے ۔ یہ معاملہ اس وقت کا ہے جب لالو پرساد یادو ملک کے وزیر ریل تھے اور اس لئے سی بی آئی نے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے مرکزی سرکار سے اجازت مانگی تھی ۔ سی بی آئی نے سابق وزیر ریل لالو پرساد ، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور 14 دیگر کے خلاف ریلوے میں ان کی مدت کار کے دوران مبینہ طور پر زمین کے بدلے نوکری گھوٹالہ میں پچھلے سال اکتوبر میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔

      لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی اور ریلوے کے سابق جنرل منیجر کو بھی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ مرکزی ایجنسی نے 23 ستمبر 2021 کو ریلوے میں مبینہ طور پر ملازمت کے بدلے زمین گھوٹالے سے متعلق ایک ابتدائی جانچ درج کی تھی، جسے 18 مئی کو ایف آئی آر میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

      ایجنسی کے مطابق امیدواروں کو مبینہ طور پر گروپ ڈی کے عہدوں کے متبادل کے طور پر ریلوے حکام نے 'غیر ضروری جلد بازی' میں درخواست دینے کے تین دن کے اندر مقرر کیا تھا اور اس کے بعد لوگوں نے خود یا ان کے خاندان کے افراد نے اپنی زمین منتقل کر دی تھی۔

      یہ بھی پڑھئے: 'لو جہاد' ایک بے تکی بات، یہ کوئی اسلامی نام نہیں ہے : مولانا سید ارشد مدنی


      یہ بھی پڑھئے: دہلی دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقریر معاملہ میں سپریم کورٹ سخت، دہلی پولیس کو لگائی پھٹکار



      ایجنسی کا الزام ہے کہ یہ منتقلی رابڑی دیوی اور بیٹیوں میسا بھارتی اور ہیما یادو کے نام پر کی گئی تھی۔ ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ پٹنہ میں تقریباً 1.05 لاکھ مربع فٹ زمین پرساد کے خاندان والوں نے بیچنے والوں کو نقد رقم دے کر حاصل کی تھی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: