ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت معاملہ: سی بی آئی کو اب تک نہیں ملے قتل کے کوئی ثبوت

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے سلسلے میں سی بی آئی کو اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ 34 سالہ اداکار کو بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا قتل کیا گیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 02, 2020 06:27 PM IST
  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت معاملہ: سی بی آئی کو اب تک نہیں ملے قتل کے کوئی ثبوت
سشانت سنگھ راجپوت معاملہ: سی بی آئی کو اب تک نہیں ملے قتل کے کوئی ثبوت

پنے: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے سلسلے میں سی بی آئی کو اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ 34 سالہ اداکار کو بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا قتل کیا گیا تھا۔ سشانت 14 جون کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے اور ان کی گردن میں پھانسی کے پھندے کے نشان تھے۔ سی بی آئی نے بدھ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ 14 جون کو سشانت کا قتل کیا گیا تھا۔ سی بی آئی کے تین افسران کی ٹیم اب اس معاملے کی جانچ خودکشی کے لئے اکسانے کی نقطہ نظر سے کر رہی ہے۔


سشانت 14 جون کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے اور ان کی گردن میں پھانسی کے پھندے کے نشان تھے۔
سشانت 14 جون کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے اور ان کی گردن میں پھانسی کے پھندے کے نشان تھے۔


سی بی آئی کے مطابق اب تک اس معاملے سے متعلق سبھی گواہوں اور مشتبہ افراد کے بیان سے اور نہ ہی فارنسک رپورٹ سے ایسا کوئی ثبوت ملا ہے، جس سے اس معاملے کو قتل قرار دیا جاسکے۔ سی بی آئی اس معاملے کی جانچ خود کشی کے نقطہ نظر سے کر رہی ہے۔ حالانکہ قتل کے سلسلے میں جاری جانچ اب تک باقاعدہ طور پر بند نہیں ہوئی ہے۔


سی بی آئی مسلسل سشانت کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی سے مسلسل پوچھ گچھ کررہی ہے۔ سی بی آئی نے 31 اگست کو ریا چکرورتی اور اس کے بھائی شووک چکرورتی سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ اس بیچ نارکوٹکس کنٹرول بیورو  (این سی بی) کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ریا چکرورتی کا بھائی شووک چکرورتی ممبئی میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے لوگوں کے رابطے میں تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 02, 2020 04:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading