وجے مالیا پر شکنجہ مزید سخت ، سی بی آئی نے جاری کیا ریڈکارنر نوٹس ،ای ڈی کا حصص کو بھی منجمد کرنے کا منصوبہ

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شراب کے کاروباری وجے مالیا پر شکنجہ کستے ہوئے ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے۔

May 12, 2016 11:58 PM IST | Updated on: May 13, 2016 12:01 AM IST
وجے مالیا پر شکنجہ مزید سخت ، سی بی آئی نے جاری کیا ریڈکارنر نوٹس ،ای ڈی کا حصص کو بھی منجمد کرنے کا منصوبہ

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شراب کے کاروباری وجے مالیا پر شکنجہ کستے ہوئے ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے۔

سی بی آئی نے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرکے اسے انٹرپول کے پاس بھیج دیا ہے۔ اب اسے انٹرپول برطانیہ میں جاری کرے گا۔ اس سے پہلے ای ڈی نے مالیا کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس اور گرفتاری کے تعلق سے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں بھی ایک خط بھیجا تھا۔

اس کے علاوہ بینکوں سے قرض لے کر واپس نہ کرنے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ای ڈی نے مالیا کے حصص کو منجمد کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔ ای ڈی کا یہ فیصلہ برطانوی حکومت کے اس جواب کے عین اگلے دن آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مالیا کو ہندوستان کے سپرد نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ان کے پاس برطانیہ کا ریزیڈینسی پرمٹ 1992 سے ہی ہے۔

Loading...

Loading...