دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی رہائش گاہ پرسی بی آئی کا چھاپہ، ٹویٹ کرکے خود ہی دی اطلاع

حکومت دہلی کے وزیر صحت و توانائی ستیندر جین کی رہائش گاہ پرآج صبح سے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی ) کی چھاپہ ماری جاری ہے ۔

May 30, 2018 09:40 AM IST | Updated on: May 30, 2018 09:40 AM IST
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی رہائش گاہ پرسی بی آئی کا چھاپہ، ٹویٹ کرکے خود ہی دی اطلاع

ستیندر جین ۔ فوٹو: گیٹی

نئی دہلی : حکومت دہلی کے وزیر صحت و توانائی ستیندر جین کی رہائش گاہ پرآج صبح سے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی ) کی چھاپہ ماری جاری ہے ۔ مسٹر جین نے خود ہی ایک ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی ہے ۔

مسٹر جین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤ نٹ پر بتایا کہ ’ اسکول ،محلہ کلنک اور دیگر اسکیموں کے ڈیزائن کے لئے میں نے ’ کیریٹیو ڈیزائنر ٹیم ‘ کی خدمات حاصل کی تھیں ۔ اس ٹیم سے متعلق سبھی لوگوں کو سی بی آئی نے وہاں سے چلے جانے پر مجبور کر دیا ۔

Loading...