مظفرپورشیلٹرہوم: برجیش ٹھاکرکی رازداں مدھو پانچ دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ پر

برجیش ٹھاکرکی رازداں مدھوکو سی بی آئی نے پوچھ گچھ کے بعد گرفتارکرلیا تھا۔ سی بی آئی نے مدھوکوگرفتارکرنے سے قبل صدراسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرایا۔

Nov 21, 2018 05:17 PM IST | Updated on: Nov 21, 2018 05:17 PM IST
مظفرپورشیلٹرہوم: برجیش ٹھاکرکی رازداں مدھو پانچ دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ پر

مظفرپورشیلٹرہوم کے اہم ملزم برجیش ٹھاکر کی رازداں مدھو کو سی بی آئی نے ریمانڈ پرلیا۔

بہارکے مظفرپورشیلٹرہوم جنسی استحصال معاملے میں گرفتارمدھو اوروویک اشونی کمارکو سی بی آئی نے ریمانڈ پرلیا ہے۔ ریمانڈ پرلینے کے بعد آئندہ پانچ دنوں تک سی بی آئی کی ٹیم دونوں سے پوچھ گچھ کرے گی۔

اس سے قبل برجیش ٹھاکرکی راز دارمدھوکو سی بی آئی نے پوچھ گچھ کے بعد گرفتارکرلیا تھا۔ سی بی آئی نے مدھو کو گرفتارکرنے سے قبل صدراسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرایا۔ مدھو کواب سی بی آئی نے پانچ دنوں کے ریمانڈ پرلیا ہے اوراب سی بی آئی عدالت میں پیش کرے گی۔

Loading...

مدھو کو اس معاملے کے ماسٹرمائنڈ اوراہم ملزم برجیش ٹھاکرکا رازداں بتایا جاتا ہے۔ برجیش ٹھاکرنے اپنے شہرکے کمیونٹی کی بنیاد پرتنظیم واما شکتی واہنی کی کمان مدھو کودے رکھی تھی۔ مدھو کے ذریعہ سے برجیش نے کئی این جی او کھولا اورمحکمہ فلاح وبہبود میں اپنی پہنچ بنائی۔  بعد میں دونوں نے مل کر گرلس ہوم شیلٹرکھولا اورکئی طرح کے غیرقانونی کاموں کو انجام دیا۔ مدھوکا چیف برجیش ٹھاکرفی الحال پنجاب کے پٹیالہ جیل میں بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آرمس ایکٹ میں فراربہارکی سابق وزیرمنجوورما کی خود سپردگی، برقعہ پہن کرپہنچیں عدالت

Loading...