اترپردیش کے ہاتھرس اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملہ کی جانچ اب سی بی آئی کرے گی ۔ سی بی آئی کی غازی آباد یونٹ ان معاملات میں کیس کو دوبارہ رجسٹرڈ کرے گی ، جنہیں یو پی پولیس نے درج کیا تھا ۔ علاوہ ازیں ہاتھرس میں ہوئے پرتشدد مظاہرہ کے بعد یوپی پولیس کے ذریعہ غداری اور ریاستی حکومت کے خلاف سازش رچنے جیسے سبھی معاملات کی جانچ بھی سی بی آئی کرے گی ۔ مرکزی حکومت کے ڈی او پی ٹی محکمہ کے نوٹیفکیشن کے بعد سی بی آئی نے ہاتھرس کیس کو ٹیک اوور کرلیا ہے اور جلد ہی کیس کی جانچ شروع کرے گی ۔
اس سے پہلے یوگی حکومت نے ہاتھرس واقعہ کی جانچ کیلئے سپریم کورٹ سے گزارش کی تھی کہ سی بی آئی جانچ سپریم کورٹ کی دیکھ ریکھ میں ہو ۔ افسران نے کہا کہ جیسے ہی کیس رجسٹرڈ ہوگا ، سی بی آئی کی ٹیم فورینسک جانچ ٹیم کے ساتھ ہاتھرس کیلئے روانہ کردی جائے گی ۔
ابھی تک ہاتھرس واقعہ کی جانچ ایس آئی ٹی کررہی تھی ۔ حال ہی میں اس جانچ کو پورا کرنے کیلئے یوپی حکومت نے 10 دنوں کا مزید وقت دیا تھا ۔ تاکہ سچ سامنے آسکے ۔ تاہم اب یہ معاملہ سی بی آئی کے پاس پہنچ گیا ہے ۔
غور طلب ہے کہ اترپردیش کے ہاتھرس میں مبینہ اجتماعی آبروریزی کی متاثرہ کی آخری رسوم کی ادائیگی کے وقت کا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا ۔ اس وائرل ویڈیو میں صاف طور پر نظر آرہا ہے کہ کس طرح پولیس اور انتظامیہ کے لوگوں نے آخری رسوم کی ادائیگی کی ۔ متاثرہ کی لاش کو جلد بازی میں جلانے کیلئے آتش گیر مادہ کا بھی استعمال کیا گیا ۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ کین سے لاش پر لیکوڈ ڈالا گیا ۔ اس ویڈیو میں موجودہ ایس ایچ او لکشمن سنگھ بھی لاش جلاتے نظر آرہے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔