سی بی ایس ای نے دسویں جماعت کے نتائج کا کیا اعلان، یہاں چیک کریں اپنے ریزلٹ
سی بی ایس ای دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا انتظار ختم ہوگیا ہے ۔ آج دوپہر تین بجے سے پہلے 2:25 بجے ہی نتائج جاری کردئے گئے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 06, 2019 05:25 PM IST

file photo
سی بی ایس ای دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا انتظار ختم ہوگیا ہے ۔ آج دوپہر تین بجے سے پہلے 2:25 بجے ہی نتائج جاری کردئے گئے ہیں ۔ امتحان میں شامل ہونے والےامیدواربورڈ کی ویب سائٹ سی بی ایس ای ریزلٹ ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان اورسی بی ایس ای ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان پراپنےنتائج چیک کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ سی بی ایس ای مئی کے تیسرے ہفتے میں 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرے گا ۔ لیکن سی بی ایس ای نے سبھی کو حیران کرتے ہوئے بارہویں کے نتائج کا اعلان اچانک ہی کردیا ۔ سی بی ایس ای بارہویں کے نتائج کا اعلان دو مئی کو کیا گیا تھا ۔
یہ نتیجے سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پردیکھے جاسکتے ہیں اورکوئی طالب علم چاہےتو اپنی مارک شیٹ کا پرنٹ بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ اس سےپہلے 12 ویں کے نتیجے جمعرات کوجاری کئےگئےتھے۔