ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

CBSE Exam Date Announcement: سی بی ایس ای کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان، اس تاریخ سے ہوں گے امتحانات

CBSE Exam Date Announcement: مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے بورڈ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ سی بی ایس ای بورڈ کی امتحانات 4 مئی 2021 سے شروع ہوں گی۔

  • Share this:
CBSE Exam Date Announcement: سی بی ایس ای کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان، اس تاریخ سے ہوں گے امتحانات
سی بی ایس ای کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان، اس تاریخ سے ہوں گے امتحانات

ٍنئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نیشنک نے جمعرات کو کہا کہ سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے درجہ 10 ویں اور 12 ویں کی بورڈ امتحانات 2021 چار مئی سے شروع ہوگی۔ ڈاکٹر نیشنک نے سی بی ایس ای کی درجہ 10 ویں اور 12 ویں کی بورڈ امتحانات 2021 کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات چار مئی سے شروع ہوگا جسے 10 جون تک پورا کر لیا جائے گا۔ وقت پر امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ دسویں اور 12 ویں کے پریکٹیکل ایک مارچ سے شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے طلبہ سے دل لگا کر تیاری کرنے اور بغیر کسی پس و پیش کے امتحان دینے کی اپیل کی ہے۔ سی بی ایس ای کی جانب سے جلد ہی ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی۔ قبل ازیں ڈاکٹر نیشنک نے ٹویٹ کرکے کہا،’مجھے یقین ہے کہ سی بی ایس ای کی جانب سے منعقد 10 ویں اور 12 ویں کی بورڈ امتحانات دینے والے ہمارے طالب علم مکمل لگن اور محنت سے بہتر تیاری کر رہے ہوں گے‘۔





جلد جاری ہوگی ڈیٹ شیٹ

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ 10 ویں اور 12 ویں کلاس کی پوری ڈیٹ شیٹ جلد ہی جاری کی جائے گی۔ نشنک نے سبھی طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ پوری طاقت اور حوصلے کے ساتھ امتحانات کی تیاریاں کریں، ان کے پاس امتحانات کی تیاریوں کے لئے کافی وقت ہے۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ جمعرات کو سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سی بی ایس ای کی 10 ویں اور 12 ویں بورڈ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہونے سے ابھی تک تعطل کی صورتحال بنی ہوئی تھی، حال ہی میں مرکزی وزیر تعلیم نے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات سے متعلق گارجین اور طلبا سے بات چیت کی تھی، جس کے بعد یہ طے کیا گیا تھا کہ 31 دسمبر کو بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان ہوگا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 31, 2020 07:47 PM IST