CBSE سلیبس میں ہوئی کئی تبدیلیاں، جانئے کون کون سے باب کو ہٹایا گیا
CBSE سلیبس میں ہوئی کئی تبدیلیاں، جانئے کون کون سے باب کو ہٹایا گیا
CBSE Syllabus Removed Some Chapter: سی بی ایس ای نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے تاریخ اور پولیٹیکل سائنس کے نصاب سے ناوابستہ تحریک، سرد جنگ کے دور، افریقی ایشیائی خطوں میں اسلامی سلطنتوں کا عروج، مغل درباروں کی تاریخ اور صنعتی انقلاب کے ابواب کو ہٹا دیا ہے۔
نئی دہلی : سی بی ایس ای نے اپنے نصاب میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ ان میں سے سی بی ایس ای نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے تاریخ اور پولیٹیکل سائنس کے نصاب سے ناوابستہ تحریک، سرد جنگ کے دور، افریقی ایشیائی خطوں میں اسلامی سلطنتوں کا عروج، مغل درباروں کی تاریخ اور صنعتی انقلاب کے ابواب کو ہٹا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق اسی طرح 10ویں جماعت کے نصاب میں 'فوڈ سیکیورٹی' کے ایک باب سے "زراعت پر عالمگیریت کے اثرات" کے موضوع کو ہٹا دیا گیا ہے۔
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 'جمہوریت اور تنوع' کے بابوں سے کورس کے مواد کو بھی ہٹا دیا ہے۔ جب مضامین یا ابواب کے انتخاب کے پیچھے کی دلیل کے بارے میں پوچھا گیا تو افسران نے کہا کہ یہ تبدیلیاں نصاب کی معقولیت کا حصہ ہیں اور نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کی سفارشات کے مطابق ہیں۔
گیارہویں جاعت کے تاریخ کے نصاب سے ہٹائے گئے باب "سینٹرل اسلامک لینڈس " میں پچھلے سال کے نصاب میں تفصیل کے مطابق افریقی ایشیائی خطوں میں اسلامی سلطنتوں کے عروج اور معیشت اور معاشرے پر اس کے اثرات کے بارے میں بات کرتا ہے ۔
بارہویں جماعت کے تاریخ کے نصاب میں 'دی مغل کورٹ: ریکنسٹرکٹنگ ہسٹریز تھرو کرانیکلز' کے عنوان والے باب میں مغلوں کی سماجی، مذہبی اور ثقافتی تاریخ کی تشکیل نو کیلئے مغل درباروں کی تاریخ کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے اسکولوں کے ساتھ شیئر کیا گیا نصاب بھی پچھلے سال دو سیشن کے امتحان سے ایک سیشن میں ایک ہی بورڈ امتحان منعقد کرنے کے بورڈ کے فیصلے کی جانب اشارہ کرتا ہے ۔
بورڈ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ سی بی ایس ای سالانہ 9ویں سے 12ویں جماعت کے لیے نصاب فراہم کرتا ہے جس میں تعلیمی مواد، سیکھنے کے نتائج کے ساتھ امتحانات کیلئے نصاب وغیرہ شامل ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔