گوگل کو لگا بڑا جھٹکا! کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے لگایا 936.44 کروڑ کا جرمانہ
گوگل کو لگا بڑا جھٹکا! کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے لگایا 936.44 کروڑ کا جرمانہ
Play Store policies : لیجنڈ ٹیک کمپنی گوگل کو ایک مرتبہ پھر بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ دراصل کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا ( سی سی آئی) نے گوگل پر 936.44 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔
نئی دہلی : لیجنڈ ٹیک کمپنی گوگل کو ایک مرتبہ پھر بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ دراصل کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا ( سی سی آئی) نے گوگل پر 936.44 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ سی سی آئی نے پلے اسٹور پالیسی میں اپنی پوزیشن کے غلط استعمال کرنے اور اینٹی کمپٹیٹو پریکٹس کی وجہ سے گوگل پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے ۔
سی سی آئی نے پایا کہ گوگل نے اپنے دبدبہ کی پوزیشن کا غلط استعمال کیا ہے ۔ کمیشن نے کمپنی کو غیر منصفانہ کاروباری طریقوں کو روکنے کی ہدایت دی ہے ۔ سی سی آئی نے بیان میں کہا ہے کہ اس نے گوگل کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک مقررہ وقت کے اندر اپنے طرز عمل میں سدھار کریں ۔ سی سی آئی نے گوگل کو غیر مناسب کاروبار سرگرمیوں کو روکنے اور بند کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ کمیشن کی آفیشیل جانکاری میں کہا گیا ہے کہ گوگل کو ایک مقررہ وقت کے اندر اپنے کام کاج کے طریقوں میں تبدیلی کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے ۔
بتادیں کہ ایک ہفتہ سے بھی کم مدت میں یہ دوسرا موقع ہے جب گوگل کے خلاف سی سی آئی نے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے پہلے کمیشن نے 20 اکتوبر کو اینڈرائیڈ موبائل ڈیوائسز کے سلسلہ میں کئی بازاروں میں اپنے دبدبہ کی پوزیشن کا غلط استعمال کرنے کیلئے گوگل پر 1,337.76 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا ۔
قابل ذکر ہے کہ سی سی آئی نے اپریل 2019 میں ملک میں اینڈرائیڈ بیسڈ اسمارٹ فون کے صارفین کی شکایتوں کے بعد معاملہ کی تفصیلی جانچ کا حکم دیا تھا ۔ گوگل پر ایپلی کیشن ڈسٹریبیوشن ایگریمنٹ اور اینٹی فریگمینٹیشن ایگریمیٹ جیسے دو سمجھوتوں میں غلط کاروباری سرگرمیاں اپنانے کا الزام لگایا گیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔