உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سی سی آئی کے حکم کے بعد CAIT نے امیزون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، کہا- آئی پی سی 420 کا مجرم ثابت ہوا Amazon

    • Share this:
      نئی دہلی: کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (Competition Commission of India) یعنی سی سی آئی (CCI) نے حالیہ احکامات میں فیوچر کوپن (Future Coupons) کے ساتھ ای کامرس کمپنی امیزون (Amazon) کے معاہدے کو دی گئی منظوری کو معطل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ سی سی آئی نے کچھ التزامات کی خلاف ورزی کرنے کے سبب امیزون پر 202 کروڑ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ اب تاجروں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس یعنی کیٹ (CAIT) نے امیزون پر تنقید کی ہے اور کمپنی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

      ’ای کامرس اور آف لائن ریٹیل بزنس کو کنٹرول کرنے کی کوشش‘

      کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس یعنی کیٹ (CAIT) نے کہا کہ سی سی آئی کے حالیہ احکامات سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ امیزون مسلسل حکومت کی قوانین اور پالیسیوں کو جان بوجھ کر چکمہ دینے کی کوشش میں شامل ہے۔ نہ صرف ای کامرس بزنس بلکہ آف لائن ریٹیل بزنس کو کنٹرول کرنے اور حاوی ہونے کے اپنے چھپے ہوئے ایجنڈے کی پیروی کرنے کے ساتھ ساتھ امیزون ممکنہ مقابلوں کو باہر کرنے سے ممکنہ مقابلوں کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ گزشتہ تین سال سے زیادہ وقت سے کیٹ مسلسل امیزون کی ناپسندیدہ تجارتی طریقوں کی مسلسل مخالفت کرتا آرہا ہے اور سی سی آئی کا حکم اس مخالفت کا نتیجہ ہے۔

      'غیر ملکی کمپنی کو دیسی مقابلہ ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے'

      کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس یعنی کیٹ (CAIT) کے قومی صدر بی سی بھرتیا اور قومی مہامنتری پروین کھنڈیل وال نے ایک بیان میں کہا کہ بے شک ہندوستانی کارپورٹیس کے ساتھ ہمارے اختلاف ہیں، لیکن ہم کسی بھی غیرملکی کمپنی کو ملکی مقابلہ کا خاتمہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ واضح ہے کہ جو بھی کوئی کمپنی ہندوستان کے قانون اور ضوابط پر عمل نہیں کرے گا تو کیٹ مقابلے اور جدوجہد کے لئے تیار ہے۔ کیٹ نے کہا کہ یہ حکم سبھی کو ایک سخت پیغام دیتا ہے کہ ہندوستانی ریگولیٹرز کو اب غیر ملکی ملٹی نیشنلز کے ذریعہ ہلکے میں نہیں لیا جاسکتا ہے۔ کیٹ نے اشارہ دیا کہ یوپی اور پنجاب سمیت آئندہ پانچ اسمبلی انتخابات میں قانون کے مطابق امیزون پر کارروائی کا مطالبہ کاروباری برادری کے درمیان ایک اہم مسئلہ ہو سکتا ہے۔

      مرکزی حکومت سے امیزون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

      کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس یعنی کیٹ نے کہا کہ سی سی آئی کے حکم سے یہ واضح ہے کہ امیزون چوک، جھوٹے بیان اور غلط بیانی، دھوکہ دہی کی پریکٹس میں ملوث ہونے، حقائق کو دبانے وغیرہ کا مجرم ہے۔ اس کے پیش نظر کیٹ نے مرکزی حکومت سے امیزون کے موجودی ای کامرس بزنس پر فوراً روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چونکہ یہ فیما (FEMA) اور ایف آئی ڈی (FDI) پالیسی کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے، اس لئے ای ڈی (ED) کو فوراً اس معاملے کی نوٹس امیزون کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: