اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Uttarakhand: سی ڈی ایس Bipin Rawat کی بیٹیوں کی ہوسکتی ہے سیاست میں انٹری! بی جے پی نے بھیجی تجویز، جانیے تفصیل

     آنجہانی بپن راوت کی بیٹیوں کو الیکشن لڑنے کے لئے بی جےپی نے تجویز بھیجی ہے ۔ان کی حامی بھرنے پر بی جے پی دہرادون کی ڈوئیوالا یا کوٹ دوار سیٹ سے انہیں انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔ ان دونوں ہی سیٹوں پر بی جے پی نے امیدواروں کا اعلان ابھی نہیں کیا ہے۔

    • Share this:
      دہرادون:اُتراکھنڈ اسمبلی الیکشن (Uttarakhand Elections 2022) کے لئے بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ وہیں، پچھلے سال دسمبر میں ہوئے تمل ناڈو کننور ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت (CDS General Bipin Rawat) اور ان کی بیوی مدھولیکا راوت سمیت 11 معاونین شہید ہوگئے تھے۔ اتراکھنڈ کے رہنے والے سی ڈی ایس راوت کی دلی خواہش تھی کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ریاست اتراکھنڈ لوٹ جائیں اور یہیں آکر بس جائیں۔ یہی نہیں، اس کے لئے سی ڈی ایس راوت باقاعدہ دہرادون میں اپنا گھر بھی بنوارہے تھے، لیکن اچانک ہوئے اس حادثے کی وجہ سے ان کی ساری پلاننگ ادھوری رہ گئیں۔ وہیں، راوت کی یاد کو اب بی جے پی الگ انداز میں زندہ رکھنا چاہتی ہے اور وہ ہے ان کے اہل خانہ کو سیاست سے جوڑنا۔

      حالانکہ کچھ دن پہلے ہی آنجہانی جنرل بپن راوت کے بھائی کرنل وجئے راوت نے دہرادون بی جے پی جوائن کی تھی، لیکن وہ الیکشن لڑنے سے انکار کررہے ہیں۔ ایسے میں پارٹی ذرائع بتارہے ہیں کہ بی جے پی نے اب سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی بیٹیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز بھیجی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مابق، پارٹی جنرل راوت کی دو بیٹیوں میں سے کسی ایک کو 2022 اسمبلی الیکشن کے لئے اتراکھنڈ کی کسی سیٹ سے اپنا امیدوار بنانا چاہتی ہے، جس کے لئے بیٹیوں کی حامی کا انتظار ہے۔

      سی ڈی ایس راوت کی ہیں دو بیٹیاں
      سی ڈی ایس آنجہانی بپن راوت کی دو بیٹیاں ہیں، جن میں سے بڑی والی بیٹی کرتیکا ممبئی میں رہتی ہیں۔ کرتیکا کی شادی بھی ہوچکی ہے جب کہ چھوٹی بیٹی تارینی دلی ہائی کورٹ میں بطور وکیل پریکٹیس کررہی ہیں۔ ایسے میں بی جےپی کو انتظار ہے کہ جو بھی الیکشن لڑنے کی حامی بھر دے گی، اسے میدان میں اتار دیا جائے گا۔

      یہاں سے لڑسکتی ہیں الیکشن
      ذرائع کے مطابق، آنجہانی بپن راوت کی بیٹیوں کو الیکشن لڑنے کے لئے بی جےپی نے تجویز بھیجی ہے ۔ان کی حامی بھرنے پر بی جے پی دہرادون کی ڈوئیوالا یا کوٹ دوار سیٹ سے انہیں انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔ ان دونوں ہی سیٹوں پر بی جے پی نے امیدواروں کا اعلان ابھی نہیں کیا ہے۔ ایسے میں فوجی اکثریت والی ان دونوں سیٹوں پر جنرل بپن راوت کے افراد خاندان کو اتارنے کا منصوبہ ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: