پاک مقبوضہ کشمیر میں کارروائی سے بوکھلایا پاکستان ، پونچھ میں رہائشی علاقوں میں برسا رہا ہے گولیاں

ایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔

Oct 21, 2019 08:16 PM IST | Updated on: Oct 21, 2019 08:16 PM IST
پاک مقبوضہ کشمیر میں کارروائی سے بوکھلایا پاکستان ، پونچھ میں رہائشی علاقوں میں برسا رہا ہے گولیاں

ہندستانی فوجی جوان ۔ فائل فوٹو

پاکستان اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے ۔ پیر کو ایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ ہندوستانی فوج بھی پاکستان کی اس حرکت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔ پاکستان اپنی عادت کے مطابق عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ فی الحال اس واقعہ میں کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔

بتادیں کہ اتوار کو پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ذریعہ کی گئی جوابی کارروائی میں چھ پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ تین دہشت گردانہ کیمپ بھی پوری طرح تباہ ہوگئے تھے ۔

Loading...

فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے جانکاری دی تھی کہ ہندوستانی فوجیوں کی کارروائی میں ایک دیگر دہشت گردانہ کیمپ کو بھی بھاری نقصان پہنچا ۔ ساتھ ہی لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچہ کو جوابی کارروائی میں کافی نقصان پہنچا ہے ۔

Loading...