میرٹھ: سکھوں کے پہلے گرو گرو نانک دیو جی کا 551 واں پرکاش پرو منایا جا رہا ہے۔ سنہ 1469 میں کارتک پورنما کے دن گرو نانک دیو کی تالونڈی کے ننکانہ صاحب میں ولادت ہوئی تھی۔ کارتک پورنما کے دن ہر سال سکھ سماج کے علاوہ دیگر پنجابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی گرو نانک دیو کی یوم پیدائش کو پرکاش پرو کے طور پر مناتے ہیں، اس سال کورونا وبا کے سبب گزشتہ سالوں کی طرح بڑے پیمانے پر جھانکیوں اور نگر کیرتن کا اہتمام تو نہیں کیا جاسکا، لیکن شہر کے مختلف گردواروں میں شبد كيرتن اور بھنڈاروں کا اہتمام کیا گیا۔
امسال گرو نانک دیو جی کے 551 وی یوم ولادت کے موقع پر میرٹھ میں بھی آج شہر اور اطراف کے سبھی گرودواروں میں شبد کیرتن اور اکھنڈ پاٹھ کا اہتمام کیا گیا۔ شہر کے مشہور کنکر کھیڑا گرودوارہ، تھاپر نگر گردوارہ اور کینٹ کے شیشے والے گرودوارے میں گرو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا گیا۔ اس موقع پر محدود دائرے میں پربھات پھیری تو نکالی گئی، لیکن نانک نگر گردوارے سے نکلنے والے خالصا پنتھ جلوس کا انعقاد نہیں کیا جا سکا۔ گرودوارا صاحب کے گرنتھی نے گروگرنتھ صاحب کا پاٹھ کرتے ہوئے گرو نانک دیو کی تعلیمات اور عالم انسانیت کے لئے دیئے گئے پیغامات کا ذکر کیا۔

امسال گرو نانک دیو جی کے 551 وی یوم ولادت کے موقع پر میرٹھ میں بھی آج شہر اور اطراف کے سبھی گرودواروں میں شبد کیرتن اور اکھنڈ پاٹھ کا اہتمام کیا گیا۔
گرو پرو کے اس خاص تیوہار پر سکھ طبقے کے ہزاروں عقیدتمندوں نے گرودواروں میں آکر عقیدت پیش کی۔ شبد کیرتن اور پاٹھ کے بعد تبرک کے طور پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ میرٹھ کے تھاپر نگر گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار ہری جیت سنگھ کا کہنا ہے کہ سکھ سماج گورو نانک دیو کی مانو سیوا کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے صدیوں سے لوگوں کی خدمات انجام دیتے ہوئے اس پیغام کو عام کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔