لوک سبھا میں مرکزی وزیرکابیان :16زبانوں میں ہوگی مردم شماری 2021

مردم شماری 2021 کے دوران اعداد وشمارکا یکجا کرنے کے لئے مختلف طریقہ کاراپنائے جارہے ہیں

Nov 20, 2019 12:06 AM IST | Updated on: Nov 20, 2019 12:06 AM IST
لوک سبھا میں مرکزی وزیرکابیان :16زبانوں میں ہوگی مردم شماری 2021

لوک سبھا میں مرکزی وزیرکابیان :16زبانوں میں ہوگی مردم شماری 2021۔(تصویر:نیوز18)۔

امورداخلہ کےمرکزی وزیرمملکت نتیہ نند نے مردم شماری 2021 کے لئے موبائل ایپ کے استعمال سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کوبتایا کہ مردم شماری 2021 کے دوران اعداد وشمارکا یکجا کرنے کے لئے مختلف طریقہ کاراپنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری دو مرحلوں میں یعنی اپریل سے ستمبر 2020 تک اور گھر گھر جاکر گھروں کااندراج اور 9 سے 28 فروری 2021 کے دوران آبادی کا اندراج کیاجائے گا۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ تکنیکی مشاورتی کمیٹی( ٹی اے سی) کے مشوروں کی بنیاد پر سوال ناموں میں بعض تبدیلیاں کی گئی ہے۔ اخراجات سے متعلق مالی کمیٹی ( ای ایف سی) نے 16 زبانوں میں مردم شماری 2021 سے انعقاد کے لئے 8754.23 کروڑ روپئے سے زائد رقم کی سفارش کی ہے۔

Loading...

نتیہ نند نے مزید بتایا کہ آبادی سے معلومات اس کے اسمارٹ فون کا استعمال کرکے موبائل ایپ کے ذریعہ براہ راست حاصل اور جمع کیا جاسکتے ہیں۔ یا وہ موبائل ایپ کی وساطت سے پیپر شیڈول کا اعداد وشمار یکجا کرنے اور جمع کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اندراج کرنے والے اعداد وشمار حاصل کرنے اور جمع کرنے کے لئے پیپر شیڈول کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ریاستی حکومتیں اندراج کرنے والوں کو بھرتی کرے گی جو اعداد وشمار کو حاصل کرنے کے لئے ایپ کے استعمال کرنے والے ہوں گے۔

پریس انفارمیشن بیورو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز

Loading...