US Report: ہندوستان نے مذہبی آزادی کے معاملہ پر امریکہ رپورٹ کو کیا خارج، کہی یہ بڑی بات
US Report: ہندوستان نے مذہبی آزادی کے معاملہ پر امریکہ رپورٹ کو کیا خارج، کہی یہ بڑی بات ۔ تصویر : اے این آئی ۔
Govt React on US Report : ہندوستان میں مذہبی آزادی کو لے کر امریکی رپورٹ پر مرکزی سرکار نے سخت اعتراض کیا ہے ۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی سے وابستہ کمیشن کی اس رپورٹ کو جانبدارانہ اور غلط قرار دیا ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستان میں مذہبی آزادی کو لے کر امریکی رپورٹ پر مرکزی سرکار نے سخت اعتراض کیا ہے ۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی سے وابستہ کمیشن کی اس رپورٹ کو جانبدارانہ اور غلط قرار دیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہم نے یو ایس سی آئی آر ایف کی رپورٹ دیکھی ہے ، اس کو دیکھ کر پتہ چلا کہ رپورٹ کو تیار کرنے والے لوگوں میں ہندوستان کو لے کر کافی کم سمجھ ہے ۔
باگچی نے کہا کہ اس امریکی کمیشن کے اراکین میں ہندوستان کے آئینی ڈھانچے، تکثیریت اور جمہوری اقدار کولے کر کافی کم سمجھ ہے ۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ یو ایس سی آئی آر ایف ایک ایجنڈے کے تحت اپنی رپورٹ میں حقائق کو غلط طریقہ سے پیش کررہا ہے ۔ اس طرح کی رپورٹ کسی تنظیم کی معتبریت اور غیر جانبداری پر سوال کھڑے کرنے لگتی ہے ۔
جون میں جاری اس رپورٹ میں بائیڈن انتظامیہ سے ہندوستان، چین، پاکستان، افغانستان اور گیارہ دیگر ممالک کو مذہبی آزادی کے معاملہ پر خاص تشویش والے ممالک کی فہرست میں رکھنے کی سفارش کی گئی تھی ۔
حالانکہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے ، اس سے پہلے بھی اس امریکی کمیشن نے اس طرح کی رپورٹ شائع کی تھی۔ سال 2020 میں ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا تھا کہ مذہبی آزادی کے معاملہ پر ہندوستان میں جو بھی ہورہا ہے وہ تشویشناک ہے ۔ حالانکہ انہوں نے ہندوستان کو تاریخی طور سے روادار ملک بتایا تھا، لیکن موجودہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔
ہندوستانی حکومت نے اس وقت بھی امریکی کمیشن کی رپورٹ کو خارج کردیا تھا اور کہا تھا کہ کسی بھی غیر ملکی سرکار کو اس کے شہریوں کے آئینی حقوق کی صورتحال پر فیصلہ سنانے کا اختیار نہیں ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔