سیکورٹی فورسز کے قافلے اور VIP موومنٹ کے وقت کوڈ زبان کا استعمال کریں، تمام ریاستوں کی پولیس کو مرکزی حکومت کی ہدایات
ماہرین کے مطابق ریڈیو سیٹ کو اکثر دشمن بھی سن سکتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریڈیو سیٹ پر سیدھے طور پر نام لینے سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ریڈیو سیٹ کو اکثر دشمن بھی سن سکتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریڈیو سیٹ پر سیدھے طور پر نام لینے سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔
نئی دہلی. مرکزی حکومت کی جانب سے تمام ریاستوں کی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ کونوے اور وی آئی پی موومنٹ کے دوران ریڈیو سیٹس پر کوڈ اور کوڈ ورڈز کا استعمال کیا جائے۔ ریڈیو سیٹ پر براہ راست نام لینے سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار قومی سلامتی سے متعلق کسی بھی معلومات کی تفصیلات ریڈیو سیٹ پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔
بتادیں کہ حال ہی میں فوجی قافلے پر حملہ ہوا تھا، جس میں 5 فوجی شہید ہوگئے تھے۔ جوان گاؤں میں افطاری کے لیے فوج کے ٹرک میں پھل بانٹنے جا رہے تھے، جس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی حال ہی میں کئی وی آئی پیز کی سکیورٹی میں کوتاہی کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے، اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ریاستی سکیورٹی فورسز سے ریڈیو سیٹس پر کوڈ لینگویج استعمال کرنے کو کہا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔