ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا سے نمٹنے کو مرکزی حکومت نے کسی کمر، یوپی - پنجاب سمیت 4 ریاستوں میں بھیج رہی ہے خصوصی ٹیمیں

مرکزی حکومت کی طرف سے بھیجی جارہی یہ ٹیمیں ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کووڈ-19 وبا (COVID-19 Pandemic) سے نمٹنے کے لئے کام کریں گی۔

  • Share this:
کورونا سے نمٹنے کو مرکزی حکومت نے کسی کمر، یوپی - پنجاب سمیت 4 ریاستوں میں بھیج رہی ہے خصوصی ٹیمیں
کورونا سے نمٹنے کو مرکزی حکومت نے کسی کمر، یوپی - پنجاب سمیت 4 ریاستوں میں بھیج رہی ہے خصوصی ٹیمیں

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن ایک بار پھر سے رفتار پکڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ دہلی میں تو حالات اور زیادہ خراب ہو رہے ہیں۔ اس درمیان مرکزی حکومت نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کمر کس لی ہے۔ اس کے تحت حکومت پنجاب، چھتیس گڑھ، اترپردیش اور ہماچل پردیش میں کورونا سے نمٹنے کے لئے خصوصی ٹیمیں بھیج رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے بھیجی جا رہی یہ ٹیمیں ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کووڈ-19 (COVID-19 Pandemic) وبا سے نمٹنے کے لئے کام کریں گی۔


مرکزی حکومت نے گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایسی ہی ٹیمیں ہریانہ، راجستھان، گجرات، منی پور بھی بھیجی تھیں۔ ان سبھی ریاستوں میں سے کچھ ریاست ایسے ہیں، جہاں بڑا کورونا دھماکہ ہو رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے جانکاری دی گئی ہے کہ ہر ایک ٹیم میں تین رکن ہوں گے۔ یہ ٹیم ان اضلاع کا دورہ کریں گی، جہاں کورونا وائرس کے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہین۔ اس کے بعد یہ ٹیمیں کورونا وائرس انفیکشن کو کم کرنے، ان سے بچاو کے طریقے اپنانے، ٹسٹنگ بڑھانے سے متعلق کاموں میں ریاستوں کی مدد کریں گی۔ مرکزی ٹیمیں کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لئے قابل انتظام کاموں پر بھی مشورہ دیں گی۔


واضح رہے کہ ملک میں اب کورونا انفیکشن کی کل تعداد 91 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 45,209 نئے کیس ملے ہیں، جبکہ 501 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ دہلی میں 5879 کیس سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں نئے معاملے آنے کے بعد کورونا متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 90 لاکھ 95 ہزار 806 ہوگئی ہے۔


ملک میں اب تک 85,21,617 لوگ کورونا وائرس انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں، جبکہ ملک میں اس وقت 4 لاکھ 40 ہزار 652 ایکٹیو کیس ہیں۔ ملک میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر اب ایک لاکھ 33 ہزار 227 ہوگئی ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر 10,75,326کورونا جانچ کی گئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 22, 2020 01:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading